حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی؛ شرکت کیلیے بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لبنان میں کل 23 فروری کو حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا اور تدفین کی جائے گی۔
اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لوگ لبنان جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
عراق کے دارالحکومت بغداد سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے تمام پروازوں کے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔
حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے بیروت کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کے جسد خاکی کو بیروت میں ائیرپورٹ روڈ کےقریب سپرد خاک کیا جائے گا۔
حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ساتھ ادا کی جائےگی۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر 2024 کو تنظیم کے زیر زمین ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے اسرائیلی فوج نے شہید کیا تھا۔
حسن نصر اللہ کی جگہ حزب اللہ کی قیادت ہاشم صفی الدین نے سنبھالی تاہم انھیں بھی اگلے ہی ماہ اکتوبر 2024 کو شہید کردیا گیا تھا۔
حزب اللہ کے ان دونوں رہنماؤں کو مخصوص افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نامعوم مقام پر امانتاً سپرد خاک کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اللہ کی نماز جنازہ حسن نصر اللہ کی حزب اللہ اللہ کے
پڑھیں:
معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
کراچی(نیوز ڈیسک) معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے۔
بھتیجے کا بتانا ہے کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر علاج کے حوالے سے جواب دے چکے تھے۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔
شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان