UrduPoint:
2025-04-22@06:53:38 GMT
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں حکومتی گروپ کو شکست
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2025ء) لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں حکومتی گروپ کو شکست ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ گروپ کا کلین سوئپ، تمام عہدوں پر فتح حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات برائے سال26-2025 پروفیشنل گروپ (حامد خان گروپ )کے ملک آصف نسوانہ کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل تھے۔
(جاری ہے)
انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیداور آصف نسوانہ 7050 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، دوسری جانب عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمان رانجھا نے میدان مار لیا جبکہ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ کامیاب ہوئے۔ علاوہ ازیں سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کے خاندان کو نجی کمپنی نے 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری آصف جاوید کی 2 بیویوں کو نجی کمپنی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے ہیں تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے درخواست کی سماعت کی، نجی کمپنی نے عدالت میں 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک پیش کر دیے.(جاری ہے)
عدالت عالیہ نے 37 لاکھ 50 ہزار کے 2 چیک آصف جاوید کی 2 بیویوں کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی آصف جاوید نامی شہری کو نجی کمپنی نے 2016 مین برطرف کیا تھا، 2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نوکری بحال کرنے کا حکم دیا تو نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کر دیا تھا 23 نومبر 2020 کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے نجی کمپنی کی اپیل خارج کردی. نجی کمپنی نے دسمبر 2020 میں لاہور ہائیکورٹ میں کیس دائر کیا جس کے بعد سائل آصف جاوید کا کیس 2020 سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا شہری نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر خود کو آگ لگالی تھی بعد میں وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا.