چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا کتنا امکان ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ پاک بھارت ٹاکرے کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے جو کل (23 فروری کو) دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔
میچ سے قبل خبریں گردش کررہی ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کی نذر بھی ہو سکتا ہے۔ جس پر شائقین کی جانب سے سوال پوچھا جارہا ہے کہ کیا واقعی کل دبئی میں بارش ہو سکتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف
دبئی میں منگل کو بھی بارش ہوئی تھی جس کے بعد خدشات تھے کہ جمعرات کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا میچ متاثر ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران بارش کے خطرات برقرار ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کے لیے ہوگی جس سے میچ کے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنزٹرافی: جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے ہرادیا
یاد رہے کہ گروپ اسٹیج میچز کے لیے کوئی متبادل دن نہیں رکھا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش کا امکان پاک بھارت میچ چیمپیئنز ٹرافی دبئی اسٹیڈیم شائقین کرکٹ محکمہ موسمیات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بارش کا امکان پاک بھارت میچ چیمپیئنز ٹرافی دبئی اسٹیڈیم شائقین کرکٹ محکمہ موسمیات وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی کے لیے
پڑھیں:
آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔