ایمل ولی نے اپوزیشن کو شیطانی لشکر، حزب اقتدار کو غلام کہہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
سربراہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی خان نے اپوزیشن کو شیطانی لشکر اور حزب اقتدار کو غلام کہہ دیا۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں ایمل ولی خان نے کہا کہ شیطانی لشکر اپوزیشن پر اعتماد نہیں، اکیلا ان کے خلاف لڑوں گا، اس لشکر کی حرکتوں پر بات کرنے سے شرمندگی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حزب اقتدار والے غلام ہیں، حکمران نہیں، 26ویں ترمیم وقت کی ضرورت تھی، ترمیم کے بعد جو حرکتیں ہو رہی ہیں، نامناسب ہیں۔
اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ مہنگائی کم ہوئی ہوگی پاکستان تو رل رہا ہے، وزیراعظم کے مہنگائی میں کمی کے دعویٰ کو رد کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی: نیتن یاہو
غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی: نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
تل ابیب: سرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی۔
ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم اس جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کر دیں، جب تک تمام مغویوں کو واپس نہ لے آئیں، جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے مطالبات کے سامنے جھک گئے تو ہم غزہ میں دوبارہ جنگ نہیں کر سکیں گے، غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بہت بڑی شکست ہوگی، حماس تو جنگ کے خاتمے اور اپنی حکومت کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کر رہی ہے، حماس اسرائیل کے مکمل انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو کا بھی مطالبہ کرتی ہے، تعمیر نو کی وجہ سے اتنی بڑی امدادی آئے گی کہ وہ دوبارہ مسلح ہو پائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایسی شرائط پر جنگ کا خاتمہ پیغام دے گا کہ اغواء کاری کے ذریعے اسرائیل کو جھکایا جا سکتا ہے، یہ یقینی بنانا بھی ہے کہ غزہ پٹی اسرائیل کیلئے مزید خطرہ نہیں بنے گی، حماس کی شرائط پر جنگ ختم کرنے کا کہنے والے اسرائیلی دانشور حماس کا پروپیگنڈا دہرا رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کیلئے پُرعزم ہوں، اپنے اس عزم سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔