افریقہ-1 سب میرین انٹرنیٹ کیبل پی ٹی سی ایل سے منسلک کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل نے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سے منسلک کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بڑی مقدار میں ڈیٹا ٹرانسمیشن کی صلاحیتوں کی حامل سب میرین کیبل، افریقہ-1 کو کراچی میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل نے افریقہ-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کے لیے باضابطہ معاہدہ کیا ہے تاکہ عالمی ڈیجیٹل مراکز کے ساتھ پاکستان کے روابط اور قومی ٹیلی کمیونی کیشن ڈھانچے کو مستحکم کیا جا سکے۔
دس ہزار کلومیٹر طویل اس کیبل سسٹم میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں، جو پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، الجیریا، فرانس، کینیا، اور جبوتی سمیت اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مقامات سے جوڑے گا۔
پی ٹی سی ایل کے گروپ نائب صدر برائے انٹرنیشنل بزنس، سید محمد شعیب نے اس موقع پر کہا کہ افریقہ-1 کیبل سسٹم میں ہماری شرکت پاکستان کے ’ڈیجیٹل وژن 2030‘ کے عین مطابق ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ کر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، تاکہ مختلف شعبوں میں جدت کو فروغ ملے اور ملکی معیشت مستحکم ہو سکے۔
واضح رہے کہ افریقہ-1 کیبل سسٹم 2026 کے اوائل میں فعال ہو جائے گا جس کے بعد صارفین کو عالمی معیار کی انٹرنیٹ سہولیات دستیاب ہونگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم افریقہ 1
پڑھیں:
پنجاب میں پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-24
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے سی آر ایم ایس ایپ لانچ کردی، ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا گھر بیٹھے آن لائن اندراج ہوسکے گا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا، تقریب میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سی او او نادرا سید عبدالسلام، اسپیشل سیکرٹری ارشد بیگ بھی موجود تھے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائیگا اور سرٹیفکیٹ بھی مل سکے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ترقی یافتہ ممالک کے برابر چل رہا ہے۔ یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا، اکیسویں صدی آئی ٹی کی صدی ہے، ہر شعبہ ڈیجیٹائز ہو رہا ہے، نادرا کے تعاون پر شکرگزار ہیں، دورافتادہ علاقوں میں رجسٹریشن کیلیے موبائل سروس شروع کریں گے۔