لاہور: ہیئر کے علاقے میں گھریلو ملازمہ عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لڑکی کی موت پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے
لاہور میں ہیئر کے علاقے میں گھریلو ملازمہ عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق چھت پر جانے اور نیچے گرنے کی لڑکی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
لڑکی کی موت پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی موت سے متعلق حقائق پوسٹمارٹم اور تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لڑکی کی
پڑھیں:
ٹاک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ
لاہور (نامہ نگار) کوٹ لکھپت پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ کوٹ لکھپت میں کاشف ضمیر کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شہری امتیاز احمد خان کی مدعیت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے اس سے 7لاکھ 67ہزار روپے اُدھار لئے، لیکن اس نے رقم واپس دینے سے انکار کر دیا ہے۔