کراچی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ نے حال ہی میں لاس اینجلس میں خفیہ طور پر شادی کی ہے جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نیا نویلا جوڑا شادی کے بعد ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں ہے۔دوسری جانب جوڑے کی جانب سے شادی کی کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کی گئی اور نہ ہی دونوں میں سے کسی نے شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس فخری اور ٹونی بیگ 3 سال سے ڈیٹ کررہے ہیں، ٹونی بیگ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مقیم کشمیری نژاد بزنس مین ہے۔

اداکارہ نرگس فخری نے شادی سے قبل بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹونی بیگ کا نام لیے بغیر کسی سے تعلق میں ہونے کا اعتراف کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ’میں تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی لیکن میری زندگی میں کوئی ہے اور میں بہت خوش ہوں‘۔

واضح رہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی نرگس فخری بالی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جن میں مدراس کیفے، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، میں تیرا ہیرو، ساگاسم، اظہر، ڈشوم اور تورباز جیسی فلمیں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اداکارہ نرگس فخری بھارتی میڈیا ٹونی بیگ

پڑھیں:

 امت کا حوالہ حضور ؐکے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے،پیر نقیب الرحمن

راولپنڈی ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) در بارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی وروحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے اصلِ ایمان، جانِ ایمان، روحِ ایمان اور امت کا حوالہ حضور نبی کریم  ؐ کی ذاتِ با برکات کے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے۔ کائنات کا سب سے زیادہ ادب کا مقام حضور نبی رحمت  ؐ  کا روضہِ مبارک ہے اور امتِ کا مضبوط اور قدیم عقیدہ  ہے ہمارے آقا و مولا  ؐ  حیاتِ حقیقی کیساتھ اس مقام پر رونق افروز ہیں۔عظیم ترین قرآنی تعلیمات کو مخلوقِ خدا تک پہنچانا، پڑھانا، یاد کروانا اور مخلوقِ خدا کی کردار سازی کرنا خانقاہی نظام کا خاصا ہے اور اسی سلسلہ میں  بروز  منگل 22اپریل کو جو شمسی حوالے سے حضور نبی کریم  ؐ  کے ارفع و اعلی میلاد پاک کا یوم ہے، عید گاہ شریف میں نہایت عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی  ؐ  کا بعد از نمازِ  عشا انعقاد نہات عقیدت و محبت و احترام سے کیا جائے گا جس۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔ محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواج پاکستان کی سر بلندی،اتحاد بین المسلمین اور فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بربریت سے نجات و آبادکاری کے لئے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سری لنکا بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد خبریں بے نقاب
  • بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں
  • بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ کیخلاف متنازع بیان پر مقدمہ درج
  •  امت کا حوالہ حضور ؐکے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے،پیر نقیب الرحمن
  • شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
  • بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ کیخلاف متنازع بیان پر مقدمہ درج
  • آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
  • ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
  • امیشا پٹیل کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا، کیا اداکارہ حاملہ ہیں؟
  • پارٹی قائدین کیساتھ بشریٰ اور علیمہ کا رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے، شیر افضل مروت کا شکوہ