مصطفیٰ عامر قتل کیس: گرفتار ارمغان، شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل میں گرفتار ملزمان ارمغان اور شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کر دی گئی۔
مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جس دوران کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈین این اے نمونے (سیمپل) لیے جانے کے بعد مصطفی عامر کی لاش کو ایدھی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام
خط میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ پازیٹیو ہوئی تو لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا اور اگر رپورٹ مثبت نہیں آئی تو دوبارہ سے لاوارث قبرستان ہی میں تدفین کردی جائے۔ خط میں کہا گیاہے کہ تب تک تب تک لاش کو سرد خانے میں محفوظ رکھا جائے۔
دریں اثنا پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے کیماڑی میں ایدھی قبرستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی این اے کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔ لاش بہت زیادہ جلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے موت کا تعین نہیں ہو سکے گا۔
آئی سی سی چیمپین ٹرافی کا آج لاہور میں پہلا ٹاکرا، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ
انہوں نے کہا کہ نمونے لینے کے لیے بہت زیادہ مشکل ہوئی۔ 3 سے 7 دن میں ڈی این اے کی رپورٹ آ جائے گی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو آج سزا ہوئی: عطا تارڑ
انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ فیض حمید کو قید بامشقت کی سزا ملنے کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ’ آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے۔‘اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا ہے اور اس سے قبل انہیں ٹرائل کے دوران اپنے بھرپور دفاع کا موقع دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ’تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ آیا ہے۔وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے جبکہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے اپنی اتھارٹی کو غلط استعمال کیا اور اُن کے خلاف سیاسی معاملات سے متعلق الزامات کی مزید تحقیقات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ’فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے۔ آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔