امریکہ کو اقوام متحدہ سے نکالنے اور فنڈنگ روکنے کا بل سینیٹ میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش ،بل میں امریکہ کے اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سے مکمل انخلا، فنڈنگ کی بندش کی تجویز
ریپبلکن سینیٹرز نے امریکہ کو اقوام متحدہ سے نکالنے اور اس کی فنڈنگ روکنے کا بل امریکی سینیٹ میں پیش کر دیا ۔ریپبلکن سینیٹر مائیک لی کے مطابق اس بل میں امریکہ کے اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سے مکمل انخلا، فنڈنگ کی بندش اور اقوام متحدہ کے ساتھ موجود اس معاہدے کی منسوخی کی تجویز دی گئی ہے، جو اسے نیویارک میں ہیڈکوارٹر رکھنے کا حق دیتا ہے۔
بل میں امریکہ میں اقوام متحدہ کے ملازمین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کی بھی سفارش کردی۔اس کے ساتھ ساتھ ریپبلکن ارکان ایوانِ نمائندگان میں بھی اسی طرح کا بل پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
سابق کرکٹر محمد عامر کرکٹر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں بڑی غلطی سامنے لے آئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ
پڑھیں:
محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے۔ عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں۔