Express News:
2025-12-14@09:44:11 GMT

ٹینس اسٹار کو گھورنا تماشائی کو مہنگا پڑگیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کو میچز کے دوران گھورنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کے کوچ نے بتایا کہ وہ شخص ٹینس اسٹار کا 4 ممالک میں پیچھا کرتا رہا، ابتدا میں  ہم سمجھے کہ یہ محض مداح ہے مگر رفتہ رفتہ وہ شخص خاتون کھلاڑی کے جسمانی طورپر قریب آیا۔

اس مداح نے سیلیفیاں لیں اور سکیورٹی گارڈ نہ ہونے کا موقع پا کر نوجوان کھلاڑی کو گلے تک لگالیا۔

کوچ نے مزید بتایا کہ دبئی میں میچ کے دوران اس شخص کو دیکھ کر ایما راڈوکانو پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلین اوپن سے باہر ہونیوالی ٹینس اسٹار نے طلاق کا اعلان کردیا

ٹینس اسٹار نے امپائر کو شکایت بھی کی کہ تماشائیوں کے بیچ بیٹھا شخص انہیں ہراساں کررہا ہے، اسکے خلاف کارروائی کی۔

ٹینس اسٹار کی شکایت پر دبئی پولیس نے مداح کو حراست میں لے لیا ہے تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹینس اسٹار

پڑھیں:

اسٹار کھلاڑیوں کے آئی پی ایل چھوڑنے سے لیگ کی برانڈ ویلیو گرنے لگی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو اسٹار کھلاڑیوں کے لیگ چھوڑنے کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے، جس کے باعث نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ مالی اعتبار سے بھی لیگ کو نقصان پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو میں 20 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں لیگ کی مجموعی برانڈ ویلیو 12 بلین ڈالر سے گھٹ کر 9.6 بلین ڈالر ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کمی کا سب سے بڑا اثر فرنچائزز پر پڑا ہے۔ ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کمی ہوئی اور اب اس کی قیمت 108 ملین ڈالر رہ گئی ہے۔

اسی طرح رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد، چنئی سپر کنگز میں 24 فیصد، اور سن رائزر حیدرآباد میں 34 فیصد کمی دیکھی گئی۔ مزید برآں، راجستھان رائلز کی برانڈ ویلیو میں بھی 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس بحران کے پس منظر میں کچھ بڑے ناموں کا لیگ چھوڑنا بھی شامل ہے، سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی، انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر معین علی اور آسٹریلیا کے تجربہ کار آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اس سال آئی پی ایل میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ فاف ڈوپلیسی اور معین علی اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلیں گے، جو عالمی کرکٹ شائقین کے لیے دلچسپی کا نیا محور بن گیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • شام میں فوجیوں کا قتل داعش کے ایما پر ہوا، امریکہ
  • میسی کے مختصر دورۂ بھارت پر مداح برہم، کولکتہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی
  • پی ایس ایل کی مقبولیت میں اضافہ: غیر ملکی کھلاڑی بھی آئی پی ایل کی بجائے پی ایس ایل کو ترجیح دینے لگے
  • کراچی میں اتائی ڈاکٹر کا کارنامہ، سردرد شکایت پر گئی خاتون کو غلط انجکشن لگا بازو ناکارہ کردیا
  • راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا
  • اسٹار کھلاڑیوں کے آئی پی ایل چھوڑنے سے لیگ کی برانڈ ویلیو گرنے لگی
  • راجر فیڈرر کا ریٹائرمنٹ کے 3 سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان
  • حیدرآباد ،لیاقت اسپتال میں مریضوں کی شکایتی ازالے کیلئے کائنٹر کا قیام
  • ’دو ہفتے سے لڑ رہی ہوں‘، انوشے اشرف کے پیغام پر مداح پریشان
  • اسلام آباد پولیس کی مبینہ کرپشن بےنقاب