Islam Times:
2025-04-22@07:41:20 GMT

دیامر استور ڈویژن میں دانش سکول کے قیام کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

دیامر استور ڈویژن میں دانش سکول کے قیام کی منظوری

سرکاری بیان کے مطابق یہ تعلیمی ادارہ ہوسی داس بونجی میں تعمیر کیا جائے گا، جو استور اور دیامر کے سنگم پر ایک مرکزی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس منصوبے کا تخمینہ 2.9 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دیامر استور ڈویژنز کے لیے دانش اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے کل ہونے والی میٹنگ میں دیامر استور ڈویژن کلئے دانش سکول کے قیام کی منظوری دیدی جس کا تخمینہ 2.

9 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ تعلیمی ادارہ ہوسی داس بونجی میں تعمیر کیا جائے گا، جو استور اور دیامر کے سنگم پر ایک مرکزی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ اسکول اعلیٰ تعلیمی معیار کے مطابق لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو معیاری تعلیم فراہم کرے گا، جبکہ بورڈنگ اور ڈے اسکالرز کے لیے جدید سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ اس کا بنیادی مقصد غریب اور انتہائی پسماندہ طلبہ کو مفت اور معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔ بیان کے مطابق تعلیمی معیار اور موثر نظم و نسق کو یقینی بنانے کے لیے یہ ادارہ مرکزی انتظامی نظام کے تحت کام کرے گا، جس کے ذریعے نصاب، تدریسی طریقہ کار، اور وسائل کی تقسیم میں یکسانیت برقرار رکھی جائے گی۔ یہ اقدام علاقے میں تعلیمی خلا کو پُر کرنے اور طلبہ کو جدید تعلیم اور مہارتوں سے آراستہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ تاکہ وہ ایک روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات

وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری، نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی، علامہ حافظ مصطفیٰ توکلی، علامہ سید عامر حیدر شمسی جنرل سیکرٹری امامیہ کونسل، مولانا طفیل عباس ہاشمی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے مختلف علاقائی امور پر گفتگو کی اور رہنمائی لی۔ وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری، نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی، علامہ حافظ مصطفیٰ توکلی، علامہ سید عامر حیدر شمسی جنرل سیکرٹری امامیہ کونسل، مولانا طفیل عباس ہاشمی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی شامل تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی، باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی گئی
  • علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
  • محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • پنجاب میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ کسنے کی تیاری، بل آج پیش کیا جائے گا
  • ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • گانچھے میں کل دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا
  • پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری
  • عوامی فیصلوں کو ماننا چاہیے، کوئی ادارہ ریاست نہیں، وزیر بلدیات سندھ