Islam Times:
2025-04-23@00:24:03 GMT

حماس نے چھ اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

حماس نے چھ اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے

القسام بریگیڈ کے مسلح نقاب پوش دسیوں مجاھدین نے غزہ کی پٹی کے جنوب اور مرکز میں النصیرات میں چھ قیدیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کے حوالے کرنے کی کارروائی میں حصہ لیا جب کہ اس موقع پر عوام شہریوں کا ایک جم غفیر بھی موجود تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے اندر قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے دوران قابض اسرائیل کے چھ قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے مسلح نقاب پوش دسیوں مجاھدین نے غزہ کی پٹی کے جنوب اور مرکز میں النصیرات میں چھ قیدیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کے حوالے کرنے کی کارروائی میں حصہ لیا جب کہ اس موقع پر عوام شہریوں کا ایک جم غفیر بھی موجود تھا۔ دوسری طرف آج قابض اسرائیلی جیلوں سے 602 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے، جن میں عمر قید کی سزا پانے والے 50 قیدی، طویل قید کی سزا پانے والے 60 قیدی جب کہ سنہ دو ہزار گیارہ میں طے پائے وفا الاحرار معاہدے کے تحت رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیے جانے والے 47 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ ان کے علاوہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران گرفتار کیے جانے والے 445 فلسطینی قیدی بھی آج رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قیدیوں کو

پڑھیں:

حاکم قابض اور سسٹم فاشسٹ ہے، راجا ناصر عباس

سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ حاکم قابض ہیں اور سسٹم فاشسٹ ہے، عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ سندھ کے لوگ سڑکوں پرہیں اور آپ نہروں کا مل کر فیصلہ کر رہے ہو، پیپلز پارٹی سمجھ لے کہ حکومت دھرنے نہیں دیتی فیصلے کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں معدنیات ہیں، یہ لوگ ان کو لوٹنا چاہتے ہیں، باہر سے پہلے ڈالر آتے تھے اب یہ زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، عوامی حکومت گرا کر گلگت بلتستان کی ڈمی حکومت سے فیصلے کروا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک سینیٹر کا پروڈکشن آرڈر 2 سال سے جاری ہوچکا ہے، انہیں نہیں لایا جارہا، بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

متعلقہ مضامین

  • حاکم قابض اور سسٹم فاشسٹ ہے، راجا ناصر عباس
  • قابض اسرائیلی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا
  • اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے
  • غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی
  • بحرین کے بے گناہ قیدیوں کی آواز
  • کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو