WE News:
2025-04-22@07:12:11 GMT

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا’ ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی اس لیے انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔‘

تاہم انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا ’ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کو  ترجیح دیتے۔ انہوں نے کہا کہ  کھلاڑی پُراعتماد ہیں، اور اس میچ کے لیے پُرجوش ہیں۔‘

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ اور تیسرے میچ میں گزشتہ روز  جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے ہرا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹاس جیت میچ میں

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی تیسری کامیابی، پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان

آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کی اننگز

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلی اور نمیاں بیٹر رہے، اس کے علاوہ خوشدل شاہ 23، محمد نبی 14، جمیز وینس 11، عرفان خان 10 اور سعد بیگ نے 9 اسکور بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ علی رضا 2، الزاری جوزف اور عارف یعقوب ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے۔

پشاور زلمی کی اننگز

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ محمد حارث 28، حسین طلعت 18، ٹام کوہلر کیڈمور 7، مچل اوون 5، صائم ایوب 4، لیوک ووڈ اور عبدالصمد نے 2،2 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی الزاری جوزف 24 اور عارف یعقوب ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میر حمزہ اور عامر جمال ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

کراچی کنگز اسکواڈ

آج کے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کررہے ہیں، جبکہ ٹیم میں ٹِم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ شامل ہیں۔

پشاور زلمی اسکواڈ

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ہیں، جبکہ دیگر ٹیم صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: بائننس اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پارٹنرشپ کا اعلان

یاد رہے کہ کراچی کنگز نے آج کے میچ میں کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، جبکہ اسلام آباد 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان سپر لیگ پشاور زلمی پی ایس ایل فیلڈنگ کا فیصلہ کراچی کنگز وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
  • ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
  • پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی تیسری کامیابی، پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
  • راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں ٹیم میں ہونیوالی بغاوت سے پردہ اٹھادیا
  • حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال
  • آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
  • ڈولفن اسکواڈ میں 1000 نئے کانسٹیبلز شامل کرنے کا فیصلہ