Jasarat News:
2025-12-14@09:43:50 GMT

سندھ میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

سندھ میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز

سندھ کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع کر دی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا افتتاح وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کیا۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے بتایا کہ سندھ کے شہر کراچی کی27 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کے پہلے مرحلے کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔

 ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی، نقل و حرکت  کی وجہ سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ برقرار ہے۔

انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کے پہلے مرحلے میں 5 سال سے کم عمر کے 5 لاکھ 62 ہزار بچوں کی او پی وی ویکسین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کے پہلے مرحلے میں 4 ماہ سے 5 سال کے 5 لاکھ21 ہزار بچوں کو ایف آئی پی وی ویکسین  پلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2024ء میں پولیو کے 24 کیسز جبکہ 2025ء میں اب تک 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیو کی خصوصی مہم

پڑھیں:

پاک فوج، پیپلز لبریشن آرمی کی انسداد دہشت گردی مشق جاری: مضبوط دفاعی تعاون کی عکاس، آئی ایس پی آر

 اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی 28 نومبر سے 14 دسمبر 2025ء تک مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق Warrior-IX کر رہے ہیں۔ اس دو ہفتے کی مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ روز کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سنٹر (NCTC) پبی میں معزز مہمانوں کے دن (DVD) کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ چین کے سینئر معززین بھی موجود تھے۔ پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ معزز مہمانوں کو مشترکہ مشق کے دائرہ کار، مقاصد اور انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کی مختلف ڈرلز کا مشاہدہ کیا اور دونوں طرف سے حصہ لینے والے فوجیوں کی جانب سے پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل قابلیت اور اعلیٰ حوصلے کو سراہا۔ یہ مشق پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کی عکاسی کرتی ہے اور دونوں مسلح افواج کے امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 2025 کی آخری انسدادِ پولیو مہم، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف
  • شاہ سلمان عالمی کمپلیکس میں غیر عرب طلبہ کے لیے تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز
  • پنجاب؛ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 15 دسمبر سے ہو گا
  • ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی
  • وفاقی دارالحکومت میں 4روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا
  • پنجاب: نومبر میں 4 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس رپورٹ
  • خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
  • انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز، آج دو میچز کھیلے جائیں گے
  • پاک فوج، پیپلز لبریشن آرمی کی انسداد دہشت گردی مشق جاری: مضبوط دفاعی تعاون کی عکاس، آئی ایس پی آر
  • پاکستان آرمی اور چائنہ کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’وارئیر نائن‘‘ جاری