چیمپئینز ٹرافی: آسٹریلیاکا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے چوتھے میچ جانے والے آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کا مثبت آغاز کریں۔ انگلینڈ کے اسکواڈ کپتان جوز بٹلر، بین ڈکٹ، فل سالٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔جبکہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، مارنس لیبشگن، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین دوارشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن شامل ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئندہ ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔
وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پُر کیا جاسکے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی
مزید :