لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ و چلاننگ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا،10 ہزار 300 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،11 ہزار 300 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 8 ہزار 100 سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 29 ہزار 800 سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔لائن لین کی خلاف ورزی پر 2274،بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 3700، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2800 سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 1636 ،بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو 1716 اود دیگر سنگین ٹریفک وائلیشن پر 7 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر صوبہ بھر میں کاروائی جاری ہے ،صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے،بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ مرزا فاران بیگ نے کہا کہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک قوانین گھنٹوں میں

پڑھیں:

مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل

 غیر قانونی، غیر ملکی تارکین اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلاء تیزی سے جاری ہے، مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو بے دخل کیا گیا۔غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء جاری ہے، 19 اپریل کو 4,130 زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 976,099 پہنچ چکی ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے۔ 

متعلقہ مضامین

  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35  روز میں تعمیر ہوگا
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا
  • رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 44 فلسطینی شہید
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن
  • مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف اہم اقدامات شروع
  • پی ٹی اے نے 3 کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کر دیے
  • غزہ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 92 فلسطینی شہید 2 سو سے زائد زخمی