خیر پور: وین کی ٹکر سے بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیر پور قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب وین کی ٹکر سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن بروہی گوٹھ میں گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طالبہ سڑک پار کر رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں مزید 2 بچیاں زخمی بھی ہوئیں جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
زخمی بچیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔