اے این ایف کا کریک ڈاؤن؛ 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 88 کلومنشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 88 کلومنشیات برآمد کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 2 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 88 کلو منشیات برآمد کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ جامشورو میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 5 کلو افیون برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
جوہر ٹاؤن لاہور میں کارروائی کے دوران 3 گاڑیوں اور گھر سے 30 کلو افیون اور 18 کلو چرس برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ کاک پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 15.
رنگ روڈ پشاور پر موٹر وے پل کے قریب 2 ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب نصیر آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران منشیات ڈیلر کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے کی 12 کلو چرس اور 3 کلو افیون برآمد کر لی۔ منشیات فروش کو نصیر آباد نواز شریف کالونی سے حراست میں لیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن شخص کو مشکوک جان کر چیک کیا گیا۔ منشیات فروش نے اپنے سامان والے بیگ میں منشیات چھپا رکھی تھی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم ضلع قصور کا رہائشی ہے اور آرڈر پر منشیات سپلائی کرنے آیا تھا۔ ملزم امجد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف اسپیشل کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمان کو گرفتار کو گرفتار کر کلو چرس کے قریب
پڑھیں:
ٹھٹھہ میں لنک روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
THATTA:چھتو چنڈ کے قریب 5 میل موری لنک روڈ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت غلام رسول عرف غلامو بروہی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم رہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، جبکہ موقع سے اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے شروع کر دیے ہیں۔
زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا طبی معائنہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔