بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہیں تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا  اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔ 

پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی کی اجازت کے زبردستی ان کے بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بھارتی اداکارہ کو مداح کی یہ حرکت ناگوار گزری اور انہوں نے اسے فوری دھکا دے کر خود سے دور کردیا۔

اس نازیبا حرکت پر موقع پر موجود لوگوں کی جانب سے بھی اس شخص ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اسے اداکارہ کا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مداح کی

پڑھیں:

بیٹی کی شادی میں کروڑوں کے جہیز کے بینر، گاڑی، پلاٹ اور حج پیکج کے تحائف کی ویڈیو وائرل

پاکستان میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے تاہم ملک بھر میں والدین جہیز کی بڑھتی ہوئی توقعات کے سبب پریشانی کا شکار ہیں۔ کئی خاندان اپنی بیٹیوں کی شادی میں جہیز کی کمی کی وجہ سے دباؤ میں ہیں جبکہ کچھ لڑکیوں کی شادیاں بھی جہیز نہ ہونے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں۔

اس درمیان حاجی نوید محمد قریشی نامی شخص کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے کروڑوں روپے مالیت کا جہیز دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حاجی نوید نے شادی کے موقع پر اپنی بیٹی اور داماد کو ہونڈا سٹی کار، دس مرلہ پلاٹ اور حج کا پیکج طور پر تحفے میں دیا۔ اس کے علاوہ سسر کو ہونڈا ون ٹو فائیو تحفے میں دیا گیا۔

پہلی بار دیکھا ھے کہ باقاعدہ بینر لگائے جائیں کہ ہم اپنے داماد کو کار دے رھے ہیں، سسر کو ہنڈا125 دے رھے ہیں، اور ساتھ عمرہ پیکج دے رھے ہیں، اتنی نمود و نمائش؟
او ظالمو جو اپنی بیٹی کو یہ سب نہیں دےسکتے کم از کم انکا سوچ لو کہ وہ والدین اور بچیاں کس قدر احساس کمتری کا شکار ہوں گی۔ pic.twitter.com/dJqiVD4hK3

— چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) December 10, 2025

ویڈیو میں فرنیچر، برتن، کپڑے، فریج، گیزر، اے سی اور دیگر الیکٹرانکس کا سامان بھی دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جہیز کے مظاہرے سماجی رویوں اور معاشرتی اقدار کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

یہ واقعہ  ایک بحث کو جنم دے رہا ہے کہ شادیوں میں جہیز کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کس طرح کنٹرول کیا جائے اور آخر اتنی نمود و نمائش کیوں کی گئی ہے؟ صارفین نے سوال کیا کہ جو اپنی بیٹی کو یہ سب نہیں دےسکتے کم از کم ان کا سوچ لیں کہ وہ والدین اور بچیاں کس قدر احساس کمتری کا شکار ہوں گی۔

کئی صارفین نے کہا کہ پہلی بار دیکھا ہے کہ جہیز کے بینر لگوائے جائیں۔ ایک سوش،ل میڈیا صارف نے کہا کہ انہیں جہیز کی نمود نمائش کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان میں جہیز جہیز جہیز میں گاڑی

متعلقہ مضامین

  • فضا علی کی ندا یاسر پر تنقید؛ یاسر نواز میدان میں آ گئے، ویڈیو وائرل
  • ہارون آباد: شادی میں نوٹوں، موبائل فونز اور قیمتی ملبوسات کی برسات، ویڈیو وائرل ہوگئی
  • بھارتی اداکارہ کیساتھ اجتماعی زیادتی؛ سپراسٹار بری، 6 ملزمان کو قید
  • کبریٰ خان کی نئی وائرل ڈانس ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • دولہا کی شادی میں جان سینا اسٹائل انٹری وائرل
  • اداکارہ سارہ علی خان کے دیے گئے بسکٹ فقیر نے شکریہ کے ساتھ واپس کردیے، ویڈیو وائرل
  • کیا ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی منگنی ٹوٹ گئی؟ رابرٹ کے ساتھ تصویر وائرل
  • بھارتی گلوکارہ کو نازیبا ڈیپ فیک تصویر کیساتھ بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکی موصول
  • بیٹی کی شادی میں کروڑوں کے جہیز کے بینر، گاڑی، پلاٹ اور حج پیکج کے تحائف کی ویڈیو وائرل
  • اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو وائرل، مداحوں کے دلچسپ تبصرے