نیپال میں نائب وزیراعظم پر مبینہ حملہ؛ بھارتی شہری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی(نیوزڈیسک)نیپال میں ایک تقریب کے دوران نائب وزیراعظم پر مبینہ حملے کے الزام میں بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ، غباروں میں ہائیڈروجن گیس بھری گئی تھی۔
انڈین شہری کمیشن کمار سے مزید تفتیش جاری ، غبارہ دھماکے سے ڈپٹی وزیراعظم بال بال بچ گئے تھے تاہم انھیں شدید چوٹیں آئی ہیں ۔ غباروں میں ہائیڈروجن گیس بھری گئی تھی جس کے الزام میں بھارتی شہری کمیش کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: 5 افراد نے مبینہ طور پر 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
—فائل فوٹولاہور کے علاقے سندر میں 5 افراد نے مبینہ طور پر 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے زیادتی کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سندر کے علاقے میں 5 افراد نے 2 سگی بہنوں سے اجتماعی زیادتی کی۔
لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزمان میں قاسم، عمیر، علی اکبر، ضیا الرحمٰن اور احمد رضا شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔