ڈیرہ غازی خان‘ چوٹی زیریں‘ کوٹ چھٹہ (بیورو رپورٹ‘ نیوز رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت)  وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف آج 22 فروری کو کوٹ چھٹہ آمد کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا دورہ کوٹ چھٹہ 20 فروری کو ہونا تھا۔ موسمیات کی خرابی کے باعث آج 22فروری کو کوٹ چھٹہ دن 12بجے 33موڑ کوٹ چھٹہ پہنچیں گے۔ جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد سردار فاروق خان لغاری ائیرپورٹ اور دیگر میگا پروجیکٹ روڈز کا افتتاح بھی کریں گے ۔ اس سلسلے میں جلسہ گاہ کے تمام انتظاما ت مکمل کر لئے گئے اور سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظر آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کوٹ چھٹہ کا وزٹ کر کے روٹس، جلسہ گاہ‘ ہیلی پیڈ‘ پارکنگ سمیت دیگر مقامات کا معائنہ کر کے سکیورٹی کے اقدامات اور تمام تر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او سید علی اور ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے سیکورٹی اقدامات اور تمام تر انتظامات کے حوالے سے بریف کیا۔ وزٹ کے دوران آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نیترتیب کردہ سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کرانے، روٹ اور وینیو کی مکمل سرچنگ سوئپنگ جاری رکھنے، غیر متعلقہ افراد کو وینیو سے دور رکھنے، جلسہ گاہ میں داخل ہونے والے افراد کی تین لیئرز میں چیکنگ کرنے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے مربوط ٹریفک پلان کے تشکیل، گاڑیوں کو مقرر کردہ پارکنگ میں پارک کرانے، سیکورٹی پر تعینات اہلکاران کو الرٹ رکھنے، جلسہ گاہ کی گردو نواح کی آبادیوں کے گھروں میں سرچ آپریشن کرنے ، ہوٹل سرائے اور کرایہ داران کی چیکنگ کرنے اور داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ وزٹ کے دوران کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے انتظامات و سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم / کوٹ چھٹہ

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جلسہ گاہ

پڑھیں:

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے، شیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے جبکہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک بہت سے منصوبوں پر مشترکا کام کررہے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے، دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر قومی ورثہ ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

اس کے علاوہ یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معزز مہمان کو اپنے گھر آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، خواہش ہے کہ آپ کا دورہ پاکستان مفید ثابت ہو، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، ہم بہت سے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا کہ پر تپاک استقبال پر نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاکستان کے لوگ یو ای اے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرماری کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین واشنگٹن کے ساتھ تجارتی سودے ہمارے کھاتے میں نہ کیے جائیں … چین کا انتباہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف نے بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
  • آئی ایم ایف کا وفاقی بجٹ سے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ
  • آئی ایم ایف کا دباو، وفاق سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ
  • آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے اہم منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ
  • وفاقی حکومت کا 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ
  • شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط
  • اجتماعی کوششوں سے پولیو پر قابو پائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں: پاکستان افغانستان کا بہتر روابط، مضبوط ٰتعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق