Al Qamar Online:
2025-04-22@14:41:09 GMT

مصطفی عامر قتل کیس؛ قبر کشائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT



کراچی:

مصطفی عامر قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق مقتول کی لاش کو قبر کشائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا۔
 

ذرائع کے مطابق مواچھ گوٹھ میں واقع ایدھی قبرستان  میں مقتول نوجوان مصطفی عامر کے قبر کشائی ہوئی، اس موقع پر میڈیکل ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید اور سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے ہیڈ عامر حسن  بھی قبر کشائی کے موقع پر موجود تھے جہاں انہوں نے پہلے قبر کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں میڈیکل ٹیم نے لاش سے نمونے حاصل کیے۔

واضح رہے کہ مقتول مصطفی عامر کی لاش دریجی پولیس کی جانب سے 12 فروری کو ایدھی کے سپرد کی گئی تھی اور 16 فروری کو مصطفی عامر کی لاش لاوارث قرار دے کرمواچھ گوٹھ ایدھی فاؤنڈیشن کے قبرستان میں تدفین  کردی گئی تھی۔

قبر کشائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے اگلے مرحلے میں پوسٹ مارٹم کے بعد نمونے حاصل کیے جائیں گے تاکہ وجہ موت کا تعین ہو سکے۔ ناقابل شناخت لاش سے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کیے جائیں گے تاکہ مقتول کی تصدیق بھی ہو سکے۔

ملزمان کو کل ریمانڈ کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا جائیگا
دوسری جانب مصطفی عامرقتل کیس کے  ملزمان ارمغان اور شیراز کو کل ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر 3  میں پیش کیاجائےگا۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے بتایا کہ ہماری درخواست پر کورٹ نمبر 3 کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔  ملزم ارمغان کا4دن کاریمانڈ کورٹ نمبر 2 سے دیاگیاتھا جب کہ ملزم شیرازکاریمانڈ کورٹ نمبر ایک نےدیاتھا۔

انہوں نے بتایا کہ کورٹ نمبر ایک کےجج سے ریمانڈکااختیار واپس لے لیاگیا ہے اور  کورٹ نمبردو کےجج 18فروری کوریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام نے واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دیدیا
کراچی کے نوجوان مصطفی عامر کی حب کے علاقے دریجی سے جھلسی ہوئی لاش ملنے کے واقعے میں ایس ایس پی حب نے ایس ڈی پی او وندر محمد جان کو جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے مزید شواہد جمع کرکے تمام محرکات کو سامنے لایا جائے گا۔  گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع پولیس کو گھنٹوں کی تاخیر سے کیوں ملی، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ شکار کے حوالے سے مشہور دریجی کے مقام سے ملزمان پہلے سے واقف تھے۔ ملزمان کون سا روٹ استعمال کرتے ہوئے دریجی کے ویران مقام تک پہنچے؟ اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے اوراگر ملزمان کے دریجی کے مقام تک پہنچنے اور گاڑی جلنے کی اطلاع تاخیر سے ملنے پر پولیس کی غفلت سامنے آئی تو محکمانہ کارروائی ہوگی۔

پولیس کے مطابق 12 جنوری کو خاکستر کار سے جھلسی ہوئی لاش ملی تھی۔ ناقابل شناخت لاش ملنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان قبر کشائی کے مصطفی عامر کورٹ نمبر کے مطابق کے بعد

پڑھیں:

مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد

مظفرگڑھ (نیوز ڈیسک)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔

ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار
  • لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق
  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • کومل میر کی کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر لب کشائی
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی