طیاروں کی تباہی‘ امریکیوںکا فضائی سفر سے اعتماد کم ہونے لگا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) واشنگٹن میں طیارہ حادثے کے بعد امریکیوں کا فضائی سفر کے محفوظ ہونے اور فضائی سفر کی حفاظت کے حوالے سے ذمے دار وفاقی اداروں پر اعتماد کم ہونے لگا۔ ایسو سی ایٹڈ پریس اور نیشنل اواپینین سنٹر فار پبلک افئیرز ریسرچ یا این او آر سی کے ایک سروے میں شامل 64 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ طیارے کا سفر محفوظ یا کسی حد تک محفوظ ہے،جب کہ گزشتہ سال 71 فیصد نے اس رائے کا اظہار کیا تھا۔ سروے کے دوران ہر 10میں سے 2 افراد کا کہنا تھا کہ کہ ہوائی سفر اب بہت یا کسی حد تک غیر محفوظ ہے۔ یہ شرح 2024 ء میں اس بارے میں کیے گئے ایک سروے سے ظاہر ہونے والی شرح سے 12 فیصد زیادہ ہے۔ سروے کے مطابق سرکاری اداروں کی جانب سے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کی اہلیت پر اعتماد میں بھی کمی واقع ہوئی۔ نصف سے کچھ ہی زیادہ لوگوں کا وفاقی حکومت کے اداروں کی جانب سے فضائی سفر کی سیفٹی برقرار رکھنے کی اہلیت پراعتماد ہے۔گزشتہ سال اسی بارے میں ایک سروے میں ہر دس میں سے لگ بھگ 6نے اس رائے کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ سروے 30جنوری کو واشنگٹن میں ایک امریکی مسافر بردار طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کیدرمیان ٹکر کے کچھ ہی دن بعد 6 سے 10 فروری تک کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی طیاروں نے فروا ڈسٹرکٹ میں مارکیٹ اور رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔
جمعرات کو بھی فضائی حملے میں80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
Post Views: 3