حادثات میں اموات دہشت گردی یا بیماری سے مرنے والوں سے زیادہ ہیں(عدالت عظمیٰ )
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ حادثات میں اموات دہشت گردی یا بیماری سے مرنے والوں سے زیادہ ہیں۔ بھاری گاڑیوں اور اوورلوڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی جس میں وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے دلائل دیے کہ اصل ایشو گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کے مقام کا ہے، جب تک لوڈنگ کے مقامات کے خلاف ایکشن نہیں ہو گا کنٹرول نہیں ہوسکتا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشت گردی یا بیماریوں سے مرنے والوں سے زیادہ ہے، کیا حکومت کے پاس حادثات سے مرنے والوں کی تعداد موجود ہے؟ سارا مسئلہ ہی قانون پر عملدرآمد کا ہے۔ جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس دیے کہ پورٹ قاسم ، کورنگی ،انڈسٹریل ایریا کی سڑکوں میں 2 ،2 فٹ کے گڑھے حادثات کا باعث بنتے ہیں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بہت سارے قوانین تبدیل کر کے جرمانے بڑھائے گئے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اس کیس پر ہم تفصیلی حکم جاری کریں گے، کیس زیر التوا رہے گا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اوورلوڈنگ کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ بعد ازاں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے مرنے والوں نے کہا
پڑھیں:
صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
سٹی 42:صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ، صدر مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
*