آسٹریلیا : باحجاب خواتین پر حملہ کرنے والی انتہاپسند ملزمہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ملبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں حجاب پہننے والی 2 مسلم خواتین پر حملہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والا حملہ ہو سکتا ہے، واقعہ 13 فروری کو ایپنگ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں حملہ آور خاتون نے مبینہ طور پر 30 سالہ حاملہ خاتون کا حجاب کھینچ کر انہیں گلا دبا کر زخمی کیا، جبکہ 26 سالہ خاتون کو الگ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی بنیادوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے اور اس کے مرتکب افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
مظفرگڑھ (نیوز ڈیسک)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔