ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز آمد، اساتذہ، طلبا سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز آمد پر اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ اور اساتذہ سے براہ راست گفتگو کی۔ خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے مختلف سوالات کے مدلل اور موثر جوابات دیئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لمز میں طلبہ کے ساتھ پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر بھی مفصل گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلبہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا تدارک کیا جا سکے۔ لمز کے اساتذہ اور طلبہ نے اس خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس سیشن کو نوجوان نسل اور پاک فوج کے مابین براہ راست رابطوں کے طور پر انتہائی خوش آئند قرار دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور
— فائل فوٹوسینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے۔
ترجمان الیکشن کمشنر نبیل ابڑو کے مطابق ریٹرننگ آفیسر اعجاز چوہان نے چاروں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔
سینیٹ کی خالی نشست پر 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔
ترجمان الیکشن کمشنر نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی اور آصف خان، دوسری جانب ایم کیو ایم کی امیدوار نگہت مرزا اور مجاہد رسول کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔