آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ذرائع کے مطابق صدر مملکت چند روز لاہور میں قیام کریں گے، صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری چند روز لاہور میں قیام کریں گے، آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ آصف علی زرداری مختلف سیاسی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری
پڑھیں:
وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پوری ذمہ داری اور گارنٹی سے وعدہ کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے، بھاری ٹیکسز کے بعد بھی چکوال کو ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی کے خلاف پیپلزپارٹی آواز اٹھائے گی، چکوال سیمٹ فیکٹری کے مزدوروں کو انکے بقایا جات دلا کر رہوں گا۔