پریتی زنٹا AI کیساتھ گھنٹوں گفتگو؛ ادکارہ کیوں دنگ رہ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے آرٹی فیشل انٹیلی چیٹ بوٹ سے اپنی 2 گھنٹے کی طویل گفتگو کے بعد کہا کہ یہ خوفناک بھی لیکن بہت دلچسپ بھی ہے۔
بھارتی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کی کمپنی کے اے آئی چیٹ بوٹ Grok3 کے ساتھ گفتگو کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ یہ حقیقت سے اتنا قریب تھا کہ ایک وقت میں بھول ہی گئی کہ میں کسی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے محو گفتگو ہوں۔
بالی ووڈ ہیروئن پریٹی زنٹا نے کہا کہ یہ تجربہ میرے لیے بہ یک وقت خوفناک بھی تھا اور دلچسپ بھی ہے۔
اداکارہ نے جہاں اے آئی چیٹ بوٹ تخلیق کرنے والوں کی مہارت اور قابلیت کی بھی تعریف کی وہیں انسانوں کے بجائے جذباتی سہارے کے لیے روبوٹس کا سہارا لینے کی حوصلہ شکنی کی۔
پریٹی زنٹا نے مشورہ دیا کہ تنہائی میں یا بوریت کے لمحات میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے بجائے انسانوں سے میل جول بڑھائیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 92 فلسطینی شہید 2 سو سے زائد زخمی
فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 51,157 فلسطینی شہید اور 116,724 زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ 48 گھنٹوں میں 92 فلسطینی شہید اور 2 سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ پٹی کے مختلف علاقوں پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پٹی کے ہسپتالوں میں 92 فلسطینی شہید اور 219 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 51,157 فلسطینی شہید اور 116,724 زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 مارچ کی صبح غزہ پر قابض فوج کی جانب سے تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے 1783 فلسطینی شہید اور 4683 زخمی ہوئے ہیں۔