Jasarat News:
2025-04-22@14:18:12 GMT

اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتار

کراچی: اینٹی کرپشن نے پولیس کے ہمراہ  بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گلستانِ جوہر سے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم نے نوشہرو سے کراچی پہنچ کر اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کی گرفتاری عمل میں لائی،  قواعد و ضوابط کے تحت اینٹی کرپشن حکام نے پہلے متعلقہ تھانے میں انٹری کروائی، جس کے بعد قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کے خلاف کیس کی مزید سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ زین العابدین کو ان کی گرفتاری سے قبل ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، ان پر مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم حتمی تفصیلات عدالت میں پیشی کے بعد سامنے آئیں گی۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اس کیس میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید افراد کو بھی شاملِ تفتیش کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن

پڑھیں:

سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 

 لاہور( کامرس رپورٹر) سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی سہیل لاشاری سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس ، امجد چوہدری صدر لاہور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری ، چیئر مین خواجہ عمران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ ،صدر عادل منیر سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ اور سینئر نائب صدر خواجہ عدنان، نائب صدر شہزاد رفیق اور جنرل سیکرٹری بورڈ شہزاد خان کے ہمراہ کمشنر آفس لاہور میں کمشنر لاہور زاہد بن مقصود،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا،اے سی سٹی رائو بابر علی، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا اور ڈی جی وال سٹی کامران علی لاشاری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے صدر نے لہر منصوبے پر تاجروں کے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ حکومتی منصوبے کو تاجروں کی مرضی کے بغیر نافذ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ کمشنر لاہور اور ڈی جی وال سٹی نے یقین دہانی کرائی کہ اس ملاقات کے بعد، سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے کمیٹی اراکین کی رضا مندی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • کراچی: ایف آئی اے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • نوبل انعام یافتہ اور درجنوں دیگر ماہرین اقتصادیات کا امریکی ٹیرف پالیسیوں کی مخالفت میں اعلامیہ
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • لاہور: قبضہ مافیا کیخلاف ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن، 50 ارب مالیت کی اراضی واگزار کروا لی