بی جے پی نے پہلے دن سے ہی دہلی کے عوام کو دھوکہ دینا شروع کردیا ہے، آتشی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بی جے پی کی قیادت والی دہلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے آتشی نے کہا کہ بی جے پی صرف انتخابی فائدے کیلئے وعدے کرتی ہے اور اقتدار میں آتے ہی ان سے مکر جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کی سینیئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ آتشی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی میں حکومت سنبھالتے ہی عوام کو دھوکہ دینا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے تھے، ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا، جس سے دہلی کے عوام خاص طور پر خواتین کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔ آتشی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران دہلی کی خواتین سے وعدہ کیا تھا کہ کابینہ کی پہلی ہی میٹنگ میں انہیں 2500 روپے ماہانہ دینے کی اسکیم کو منظوری دی جائے گی لیکن آج بی جے پی حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ میں اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، جو عوام کے ساتھ ایک بڑا دھوکہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی آج صبح اس وعدے کو دہرایا تھا کہ پہلی کابینہ میٹنگ میں خواتین کے لئے 2500 روپے ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ آتشی نے کہا کہ ایک خاتون وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے بھی ریکھا گپتا نے خواتین کے ساتھ دھوکہ کیا، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ عام آدمی پارٹی کی لیڈر نے کہا کہ دہلی کے عوام کو بی جے پی سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیئے کیونکہ اس پارٹی کی تاریخ جھوٹے وعدوں اور عوام کو گمراہ کرنے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی دہلی حکومت پہلے دن سے ہی عوام کو دھوکہ دینے میں مصروف ہے اور آنے والے دنوں میں مزید وعدہ خلافیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
بی جے پی کی قیادت والی دہلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے آتشی نے کہا کہ بی جے پی صرف انتخابی فائدے کے لئے وعدے کرتی ہے اور اقتدار میں آتے ہی ان سے مکر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام نے بی جے پی کو ان کے وعدوں کی بنیاد پر ووٹ دیا تھا لیکن حکومت سنبھالتے ہی ان وعدوں کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی عوام کے حق کی آواز بلند کرتی رہے گی اور بی جے پی کو ان کے جھوٹے وعدوں پر گھیرے گی۔ آتشی نے دہلی کے عوام خصوصاً خواتین سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کی دھوکہ دہی کے خلاف آواز بلند کریں اور اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوں۔ واضح رہے کہ ریکھا گپتا نے حال ہی میں دہلی کی وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا ہے، ان کی قیادت میں بی جے پی نے دہلی میں حکومت تشکیل دی۔ اس کے علاوہ پرویش ورما سمیت 6 وزراء نے بھی حلف لیا۔ تمام وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ بی جے پی دہلی کے عوام بی جے پی کی انہوں نے عوام کو
پڑھیں:
ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان
کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے کل(اتوار) اور پرسوں (پیر )کو2 روزہ تعطیل کا اعلان کردیا ۔
تفصیل کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایسٹر کی تقریبات کے سلسلے میں دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعطیلات 20 اور 21 اپریل 2025 کو ہوں گی۔
چھٹی کے علاوہ ایسٹر سے قبل مسیحی سرکاری ملازمین کے لیے پیشگی تنخواہ کی ادائیگی کی ہدایت کردی تاکہ انہیں تقریبات کی تیاری میں مدد مل سکے۔صوبے بھر کی مسیحی برادری کی جانب سے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے چھٹیوں اور تنخواہوں کی جلد ادائیگی پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے شمولیت اور احترام کا ایک سوچا سمجھا اشارہ قرار دیا۔
مزیدپڑھیں:سہانا خان کی گھڑی کی قیمت نے سلمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا