اسلام آباد:  وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی ہے، سربراہان کی عزت سے ملک کی عزت بڑھتی ہے، پی ٹی آئی ایک بار پھر اداروں کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کے خطوط مسلم لیگ ن کے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ ماضی میں آرمی چیف کے حوالے سے گفتگو پر پی ٹی آئی معافی مانگے، مذاکرات ہونے چاہیں، ملک بھر میں چھوٹے صوبے بنانے چاہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ لندن ہمیشہ سے ہی پاکستانی سیاست کا مرکز رہا ہے، 22 ماہ قبل رجیم چینج لندن پلان سے ہی ہوئی تھی، دو بڑی جماعتوں کا چارٹر آف ڈیمو کریسی بھی لندن میں ہوا تھا، میاں نوازشریف ہمیشہ فرار ہوکر لندن ہی جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا سیاست سے کیا تعلق ہے؟ آپ انہیں زبردستی کیوں سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں، ہر دور میں آرمی چیف کے خلاف بغض نکالا گیا، ہر آرمی چیف متاثرہ سیاسی جماعتوں کا نشانہ بنا، آج ہم متاثرین میں ہیں، پہلے دوسری سیاسی جماعتیں تھیں۔
عامر ڈوگر نے کہا  کہ امید ہے چیف جسٹس پاکستان اعلیٰ عدلیہ کا تشخص بحال کریںگے اور ہمارے ساتھ انصاف کریں گے، عدالتوں میں فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ملک پنجاب سے چھوٹے ہیں، جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی تحریک عرصہ سے چل رہی ہے، ہم ابھی تک تخت لاہورکی قید میں ہیں، پنجاب کے11 اضلاع پر مشتمل بہترین صوبہ بن سکتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے کہا   کہ بانی پی ٹی آئی کے خطوط پر ڈبیٹ ہونا چاہیے، خطوط پر سیاسی اور اداروں میں بات ہونا چاہیے، عمران خان خط سیاسی جماعتوں کو لکھتے تو زیادہ بہتر تھا، این آراو کوئی بھی کسی سے پوچھ کر نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہیے، اشرافیہ کے سب کام ہو رہے ہیں، عام آدمی کے مسائل حل ہونے چاہیں، اصل جمہوریت کے لئے ساری جماعتوں کے مابین مذاکرات ہونے چاہئیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی ا رمی چیف نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟

ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:ملک میں موسم گرما سے قبل ہی گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے جب کہ کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارد کیا گیا ہے۔

پنجاب میں شدید گرمی اور متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے درخواست کی ہے کہ چھٹیاں یکم جون ہی سے شروع کی جائیں، تاہم ہیٹ ویو کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ میں رد و بدل بھی ممکن ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو کے مطابق محکمہ تعلیم نے ہیٹ ویو کے خدشے کے باوجود تعطیلات کے لیے سالانہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ہی تاریخ تجویز کی ہے، تاہم موسم کی شدت میں اضافے کی صورت میں قبل از وقت چھٹیوں کا فیصلہ بھی خارج از امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ سے گزارش کی ہے کہ تعطیلات یکم جون سے شروع کی جائیں۔ حتمی منظوری مریم نواز دیں گی، جس میں گرمی کی شدت اور متعلقہ ماہرین کی پیش گوئی کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے اپریل کے آغاز میں اسکولوں کے اوقات میں 30 منٹ کی کمی کی تھی اور یہ نیا شیڈول 7 اپریل سے نافذ ہے جو 15 اکتوبر تک لاگو رہے گا۔ اب اسکول صبح 7:30 بجے کھلتے ہیں جبکہ بند ہونے کے اوقات سنگل اور ڈبل شفٹ کے لحاظ سے مختلف رکھے گئے ہیں۔

اگرچہ اسکولوں کے اوقات میں نرمی کی گئی ہے، مگر والدین کی بڑی تعداد شدید گرمی میں بچوں کی صحت کے حوالے سے تحفظات رکھتی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کرے تاکہ بچوں کو ہیٹ ویو سے محفوظ رکھا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی اسرائیلی فوج نے فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیدیا، ڈپٹی کمانڈربرطرف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی امریکا کا افریقا میں غیرضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • JUI، PTIمیں دوریاں، اپوزیشن اتحادخارج ازامکان
  • نفرت انگیز مہمات نہ رکیں تو ملک میں سیاسی قتل بھی ہوسکتا ہے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے خبردار کردیا
  • سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے تاہم عوام کا خیال رکھا جائے، شرجیل میمن
  • جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
  • عورتیں جو جینا چاہتی تھیں
  • ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
  • پیپلز پارٹی کھیل بگاڑنا چاہتی ہے؟
  • وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے، راجہ پرویز اشرف
  • کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں کیا ہورہا ہے؟