پشاور کا کرکٹ اسٹیڈیم، جن کے نام سے منسوب ہے وہ ارباب نیاز کون تھے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے واحد بین اقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم ارباب نیاز کا نام تبدیل کرکے ’عمران خانکرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے منظوری دے دی ہے، اب یہ معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے منظور کردہ سمری میں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے قیام سے لے کر مختلف امور کاذکر کیا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صوبے میں بین الاقوامی معیار کے کھیل کی سہولیات صوبائی یا وفاقی حکومتوں کے ذریعے فراہم کی گئیں۔ اور سیاسی شخصیات اور سابق بین الاقوامی/قومی سطح کے کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں ان کے ناموں سے منسوب کرنے کافیصلہ کیاگیا۔
سمری کے مطابق لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم اور عبدالقیوم اسٹیڈیم پشاور اسپورٹس کمپلیکس کا نام بھی اہم شخصیات سے منسوب ہیں جبکہ عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس چارسدہ اور اوزی محب ہاکی اسٹیڈیم بنوں بھی اہم شخصیات سے منسوب ہیں۔چونکہ عمران خان کی گراں قدر خدمات ہیں، اس لیے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھا جائے گا۔
پشاور کے بااثر سیاسی خاندان کے ارباب نیاز
ارباب نیاز کا پورا نام محمد نیاز خان تھا جو پشاور کے علاقہ تہکال کے بااثر سیاسی ارباب خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے کمیشن حاصل کرکے پاک فوج میں شمولیت حاصل کی تھی۔
پشاور کے سینئیر صحافی احتشام طورو کے مطابق ارباب نیاز با اثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ جب وہ پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل تھے تو پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی حکومت کے خلاف 1951ء میں ہونے والی مبینہ بغاوت راولپنڈی سازش کیس میں گرفتار ہوکر فوج سے سبکدوش ہوئے۔ فیض احمد فیض بھی ان کے ساتھ اسیر رہے تھے۔
احتشام طورو نے بتایا کہ ارباب محمد نیاز بغاوت کیس میں ریاست کی جانب سے عام معافی ملنے پر رہا ہوئے تھے۔ بعدازاں وہ ضیا الحق دور میں وفاقی وزیر بھی رہے۔
ارباب نیاز کا خاندان سیاسی طور پر بااثر ہے۔ ان کے بھائی ارباب جہانگیر خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر رہے تھے۔ جبکہ ارباب نیاز جنرل ضیاء الحق کابینہ میں کھیل، ثقافت و سیاحت کے وفاقی وزیر تھے۔ وہ پشاور کے میئر بھی رہے۔ جبکہ ارباب نیاز کے دوسرے بھائی ارباب فتح محمد خان بھی پشاور کے میئر رہے ہیں۔
ارباب نیاز کا خاندان اب بھی سیاست میں سرگرم ہے۔ ان کے بیٹوں میں ارباب طارق پشاور کے میئر، ارباب شہزاد خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر، تیسرے بیٹے ارباب دوست محمد کمشنر افغان مہاجرین رہے۔ پی ٹی آئی کے موجودہ رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی ارباب نیاز کے پوتے ہیں۔
ارباب شہزاد ملازمت سے ریٹارمنٹ کے بعد پی ٹی آئی میں ہیں۔ وہ عمران خان کابینہ کا حصہ بھی تھے۔ جبکہ ارباب نیاز کے بھتیجے ارباب عالمگیر بھی سیاست میں ہیں اور پی پی پی سے وابستہ ہیں۔ ان کے بیٹے ارباب زرک اس وقت رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ہیں۔
نیا اسٹیڈیم نہ بنا سکے تو نام تبدیل کر دیا
صوبے میں حکمران پاکستان تحریک انصاف پشاور کے علاقہ ریگی میں عمران خان سے منسوب نیا اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔ لیکن اب پشاور کے واحد کرکٹ اسٹیڈیم کا نام ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صحافی انور زیب کے مطابق پشاور کا با اثر ارباب خاندان نام نہیں بچا سکا۔ ان کے مطابق ارباب خاندان کے افراد ہر سیاسی جماعت میں موجود ہیں اور پی ٹی آئی میں بھی ہیں لیکن اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کو نہیں روک سکے۔
پشاور کے صحافی زائد امداد کے مطابق حکومت کو چاہیے تھا کہ نیا اسٹیڈیم بنا کر اسے عمران خان سے منسوب کرتی تو بہت اچھا ہوتا۔
‘نام تبدیل کرنا کون سا بڑا کارنامہ ہے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ نیا اسٹیڈیم بناتے جس سے صوبے کو بھی فائدہ ہوتا۔’
زائد امداد نے کہا کہ حکومت کو نام تبدیل کرنے میں دلچسپی ہے، کام سے نہیں۔ یہ سلسلہ گزشتہ 8 سال سے جاری ہے اور ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ انہوں نے کہا کہ نام تبدیل کرنے سے میچز نہیں ہوں گے۔ حکومت پشاور میں پی ایس ایل اور بین الاقومی میچز بحال کرنے کے لیے اقدامات کرے جن کا شائقین کرکٹ بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کی منظوری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا ارباب نیاز کا نیا اسٹیڈیم تبدیل کرنے کہ ارباب کے مطابق پشاور کے
پڑھیں:
اینڈی فلاور نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کو ٹیلنٹ سے بھرپور اور انقلابی قرار دے دیا
اینڈی فلاور نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کو ٹیلنٹ سے بھرپور اور انقلابی قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز
دبئی، :زمبابوے کے لیجنڈری کرکٹر، تجربہ کار کوچ اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے معروف کمنٹیٹر اینڈی فلاور نے خلیجی خطے میں کرکٹ کو فروغ دینے اور عالمی معیار کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں لیگ کے اہم کردار کو سراہا ہے۔
اینڈی فلاورنے کہا کہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ایک انقلابی ٹورنامنٹ بن کر سامنے آیا ہے۔ دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی یہاں کھیل رہے ہیں ،نکولس پورن، کیرون پولارڈ، روماریو شیفرڈ، ٹام بینٹن اور جیمز ونس جیسے نام اس لیگ کی شان بڑھاتے ہیں۔اینڈی فلاور نے خلیجی ممالک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے لیگ کی کوششوں کو بھی سراہا، خاص طور پر کویت اور سعودی عرب جیسے خطوں کے کھلاڑیوں کی شمولیت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
ان کے مطابق یہ لیگ صرف اعلیٰ معیار کی کرکٹ نہیں دکھا رہی بلکہ اس نے خطے میں کھیل کا دائرہ بڑھا کر معیار کو بھی بلند کیا ہے۔ یو اے ای کے کھلاڑیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے نوجوان اماراتی کرکٹر آیان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار آل راؤنڈر ہیں جنہوں نے حال ہی میں سیزن 4 میں تین وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ اینڈی فلاور کے مطابق محمد وسیم اس وقت یو اے ای کے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں اور عالمی فرنچائز ٹورنامنٹس میں اپنی جگہ بنانے کی پوری قابلیت رکھتے ہیں۔اپنے کمنٹری رول کے بارے میں بات کرتے ہوئے فلاور نے کہا کہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں کمنٹری کرنا مجھے کوچنگ کے دباؤ سے ہٹ کر کرکٹ سے جڑے رہنے کا موقع دیتا ہے۔ یہ کام میرے کیریئر میں ایک خوشگوار اور نیا تجربہ ہے۔‘‘ٹکٹوں کی فروخت:ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ٹکٹ ورجن میگاسٹور کے ٹکٹنگ پلیٹ فارم سے دستیاب ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کی بڑی کمی کا امکان آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی نیشنل گیمز: واپڈا اور نیوی کے کھلاڑیوں میں جھڑپ، معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری آئی ایل ٹی 20 :گلف جائنٹس نے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے دستخطی بیلٹس نے کھلاڑیوں میں نئی دوڑ چھیڑ دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم