UrduPoint:
2025-04-22@05:56:01 GMT

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی اونچی اڑان شروع

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی اونچی اڑان شروع

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2025ء ) رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی اونچی اڑان شروع، ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے سے ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.

27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21فیصد ہوگئی۔ جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ہفتہ وارمہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی ہے، حالیہ ہفتے انڈے 19 روپے 65 پیسے، کیلے 18 روپے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں چینی ایک روپے فی کلو مزید مہنگی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 155 روپے 27 پیسے فی کلوہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے میں برائلر مرغی 19 روپے 78 پیسے ، لہسن 7 روپے 54پیسے مٹن 4 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے بیف 5 روپے 36 پیسے اوردال مسور 46 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیاء سستی 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے، ٹماٹر 1روپے58 پیسے، دال چنا 4 روپے 13 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ اس کے علاوہ پیاز 1روپے 2پیسے ، آلو 61 پیسے ، دال ماش، خوردنی گھی، دال مونگ اور20 کلو آٹے کا تھیلا بھی سستا ہوا۔                                  

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ادارہ شماریات کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں مہنگائی کی کے مطابق

پڑھیں:

سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سوزوکی موٹرز نے اپنی مقبول گاڑی “آلٹو” کا نیا 2025 ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جو جدید خصوصیات اور بہتر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر نئی آلٹو کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سوزوکی نے فروری 2025 میں آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کی وجہ گاڑی میں شامل کیے گئے نئے اور بہتر فیچرز ہیں۔ ان اپڈیٹس میں ABS بریکنگ سسٹم، پاور ونڈوز، سیٹ بیلٹ الرٹ سسٹم، اور ISOFIX چائلڈ سیفٹی اینکرز شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں صارفین کو مزید محفوظ، آرام دہ اور جدید ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کریں گی۔

نئی آلٹو 2025 ماڈل کی نمایاں خصوصیات:
پچھلے دروازے پر ایمبلم کا نیا ڈیزائن

فرنٹ سیٹ پر سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز

سیٹ بیلٹ ریمائنڈر سسٹم

ISOFIX چائلڈ سیفٹی اینکرز

بیک ڈور گارنش

VXR MT اور VXR AGS ماڈلز میں اضافی فیچرز:
پاور ونڈوز (سامنے اور پیچھے)

پاور ونڈو سوئچ میں لائٹنگ

ڈرائیور ونڈو کے لیے سیفٹی پنچ گارڈ

آٹو اپ/ڈاؤن فنکشن برائے ڈرائیور ونڈو

ABS بریکنگ سسٹم

AGS ویریئنٹ میں خصوصی اضافہ:
سائیڈ ٹرن سگنل لائٹس

قیمتوں میں نیا اضافہ:
آلٹو VXR MT: پرانی قیمت 27,07,000 روپے → نئی قیمت 28,27,000 روپے (اضافہ: 1,20,000 روپے)

آلٹو VXR AGS: پرانی قیمت 28,94,000 روپے → نئی قیمت 29,89,000 روپے (اضافہ: 95,000 روپے)

آلٹو VXL AGS: پرانی قیمت 30,45,000 روپے → نئی قیمت 31,40,000 روپے (اضافہ: 95,000 روپے)

سوزوکی کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام اپگریڈز گاڑی کی کارکردگی، آرام اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو ایک جدید، محفوظ اور آرام دہ سواری کا تجربہ حاصل ہو۔
مزیدپڑھیں:خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے

متعلقہ مضامین

  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • ایف بی آر کا بڑا قدم، ہفتے کی چھٹی ختم کردی
  • ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلیے ایف بی آر نے ہفتے کی چھٹی ختم کردی
  • اسلام آباد میں ژالہ باری کے بعد گاڑیوں کی ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں اضافہ