دبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار نرگس فخری کی حال ہی میں خفیہ شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، سوشل میڈیا پر افواہیں سرگرم ہیں کہ اداکارہ نرگس فخری نے گزشتہ ہفتے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔

حال ہی میں ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر صارف نے نرگس فخری کی خفیہ شادی کی تصاویر شیئر کیں، جو ان کے قریبی رشتہ داروں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔

پہلی تصویر میں ایک بڑا سفید کیک نظر آ رہا ہے، جس پر سفید پھولوں کی سجاوٹ کی گئی تھی، کیک کے اوپر دلہن اور دلہا کے نام کے ابتدائی حروف لکھے ہوئے تھے۔

ایک اور تصویر میں نرگس اور ٹونی کی شادی کے داخلی دروازے کی سجاوٹ دکھائی گئی، جہاں ان کی تقریب کا ایک خوبصورت سائن بورڈ موجود تھا۔

اس بورڈ پر جوڑے کے نام “نرگس اور ٹونی” واضح طور پر لکھے ہوئے تھے، رپورٹس کے مطابق نرگس اور ٹونی نے لاس اینجلس کے بیورلی ہلز میں فور سیزنز ہوٹل میں شادی کی۔

اطلاعات کے مطابق، ٹونی بیگ لاس اینجلس میں مقیم ہیں، شادی کے بعد نرگس نے سوئٹزرلینڈ میں اپنی چھٹیاں گزارنے کی جھلکیاں شیئر کیں، جو ان کے ہنی مون کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

ایک تصویر میں نرگس کو سفید سوئم سوٹ میں پول کے اندر دیکھا جا سکتا ہے، اسی مقام سے ٹونی کی تصویر بھی سامنے آئی، جس سے یہ واضح ہو گیا کہ یہ جوڑا واقعی شادی کے بندھن میں بندھ چکا ہے۔

اسی سال کے شروع میں، نرگس نے دبئی میں ٹونی بیگ کے ساتھ نیا سال منایا تھا، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کے سابقہ دوست، ادے چوپڑا بھی اس تقریب میں موجود تھےاور ان تصاویر نے سب کو حیران کر دیا تھا۔

ٹونی نے خود ان لمحات کی تصاویر شیئر کی تھیں، ایک تصویر میں وہ نرگس کو اپنے قریب رکھتے ہوئے دوستوں کے ساتھ پوز دیتے نظر آئے تھے۔
7 مزیدپڑھیں:ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط؛ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تصویر میں

پڑھیں:

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر، یوسف محمد صالح الدوبی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ  کیا ۔وفد میں او آئی سی اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کیساتھ ساتھ نمل یونیورسٹی کے نمائندے بھی شامل  تھے ۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وفد نے مری میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی۔وفد کومقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی۔

وفد نے مظفرآباد میں مہاجر کیمپوں اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کشمیری مہاجرین سے ملاقات کی۔وفد نے کشمیری مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم

یوسف الدوبی نے حکومتِ پاکستان اور عسکری حکام  دورۂ آزاد کشمیر کو منظم طریقے سے منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

کشمیری اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
  • میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ
  • طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • زباں فہمی نمبر245؛کشمیر اور اُردو (حصہ اوّل)
  • افغان وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
  • معروف اینکر پرسن نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی
  • گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
  • عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی