پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
خیر پختونخوا کابینہ نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’کب تک پرانے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگائیں گے؟‘، ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث
کابینہ فیصلے کے مطابق ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم شاہی باغ کی منظوری دی گئی ہے۔
قبل ازیں اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی پر مشتمل سمری صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان نے سمری کابینہ میں پیش کی، جسے کابیںہ نے منظور کر لیا۔
ارباب نیاز کون تھے؟ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارباب نیاز کا نام
پڑھیں:
پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔