ڈیپ سیک نے ماڈل کوڈ پبلک کے لیے اوپن کرنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
چین کے چیٹ بوٹ ’ڈیپ سیک‘ نے اپنے ماڈل کوڈ کو پبلک کے لیے اوپن کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک یا چیٹ جی پی ٹی، مصنوعی ذہانت کا کون سا ماڈل بہتر ہے؟
کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اگلے ہفتے سورس 5 کوڈ ریپوزٹری کھول دے گی۔ اس اقدام کو چھوٹی لیکن مخلصانہ پیش رفت کے طور پر بیان کرتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ ماڈل کوڈ مکمل شفافیت کے ساتھ شیئر کرے گی۔
واضح رہے کہ ڈیپ سیک نے گزشتہ ماہ عالمی اے آئی انڈسٹری میں اس وقت تک تہلکہ مچادیا تھا جب اس نے اپنا اوپن سورس R1 ریجننگ ماڈل جاری کیا جو کم قیمت پر تیار ہونے کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں مغربی نظاموں کا مقابلہ کرتا ہے۔
اوپن سورس کے لیے کمپنی کی وابستگی نے اسے چین کی زیادہ تر اے آئی فرموں میں ممتاز کردیا ہے جو اپنے امریکی حریفوں کی طرح بند سورس ماڈلز کی طرف جھکاؤ رکھتی ہیں۔
نیا جاری کردہ اوپن سورس کوڈ ان اے آئی ماڈلز کو سپورٹ کرنے کے لیے انفراسٹرکچر فراہم کرے گا جنہیں ڈیپ سیک پہلے ہی عوامی طور پر شیئر کر چکا ہے اور یہ طریقہ اس کو موجودہ اوپن سورس ماڈل فریم ورکس میں سرفہرست بناتا ہے۔
مزید پڑھیے: چینی ڈیپ سیک کیا ہے اور اس نے کیسے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو بٹھادیا؟
یہ اعلان منگل کو ڈیپ سیک کی جانب سے ایک نیا الگورتھم جاری کرنے کے بعد سامنے آیا جس کا نام Native Sparse Attention ہے اور جسے طویل سیاق و سباق کی تربیت اور تخمینے کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ڈیپ سیک کے صارفین بے تحاشہ بڑھ رہے ہیں اور چین میں یہ سب سے زیادہ معروف چیٹ بوٹ سروس کی حیثیت اختیار کرگئی ہے اور اس کے اب تک 2 کروڑ 22 لاکھ یومیہ فعال صارفین ہوچکے ہیں۔
اس نئے چیٹ بوٹ نے ڈوبن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے ایک کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار صارفین ہیں۔
تجارتی نہیں ثقافتی رویہ اپنایا، عزت کمانی ہے، بانی کمپنیڈیپ سیک کے بانی لیانگ وینفینگ نے گزشتہ جولائی میں ایک چینی میڈیا آؤٹ لیٹ کو انٹریو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی فرم نے اپنے اے آئی ماڈلز کو تجارتی بنانے کو ترجیح نہیں دی۔
مزید پڑھیں: امریکا کو بھاری نقصان پہنچانے والی ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ کون ہیں؟
لیانگ نے جولائی میں کہا تھا کہ دوسروں کو آپ کی اختراع کی پیروی کرنے سے کامیابی کا زبردست احساس ملتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھا کہ درحقیقت اوپن سورس ایک تجارتی رویے سے زیادہ ثقافتی رویہ ہے اور اس میں تعاون کرنے سے ہمیں عزت ملتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈیپ سیک ڈیپ سیک کا نیا الگورتھم ڈیپ سیک ماڈل کوڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈیپ سیک اوپن سورس ڈیپ سیک اے ا ئی ہے اور تھا کہ کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی، جہاں انتہائی مطلوب دہشتگرد ذبیح اللہ کو ہلاک کیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد کمانڈر ذبیح اللہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سوات میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جنوبی وزیرستان خیبرپختونخوا دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان فتنہ الخوارج وی نیوز