پنجاب کو عالمی معیار کے سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پنجاب کو عالمی معیار کے سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز )پنجاب حکومت نے صوبے کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانیکا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے صوبے کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی جس کے تحت پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاریخ، ورثہ اورسیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے جبکہ اتھارٹی کی منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے، پنجاب کی پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار کر لی گئی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے تاریخی مقامات کی 3 مراحل میں بحالی کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا ہے اور جولائی میں منصوبے کی ٹینڈرنگ شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔منصوبے کا پہلا مرحلہ جون میں جبکہ دیگر تاریخی مقامات کی بحالی دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مکمل ہو گی، اس حوالے سے 16 سیاحتی منصوبوں کے پی سی ون کی فوری تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔منصوبے کے تحت بانسرا گلی، ٹورسٹ ویلیج اور پارکس کی تعمیر کی جائے گی جبکہ تاریخی شہر ٹیکسلا کو انٹرنیشنل ٹورسٹ سٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ٹیکسلا میوزیم کی اپ گریڈیشن، جدید ٹیکنالوجی سے ڈسپلے سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹیکسلا میں بدھ مت پیروکاروں کی سہولت کے لیے عبادت گاہیں، سدھارتا گیلریز بھی تعمیر ہوں گی جبکہ سکھ برادری کی سہولت کے 46 غیر فعال گوردوارے بحال کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔پنجاب حکومت نے منصوبے کے تحت سوئٹزر لینڈ کی طرز پر چھانگا مانگا کو جدید تفریح گاہ بنانے کی منظوری بھی دی ہے جبکہ سیاحت کے فروغ کے لیے بہترین سڑکیں تعمیر، عالمی معیار کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عالمی معیار کیا گیا ہے کا فیصلہ گئی ہے
پڑھیں:
سعودی عرب: سیاحت کے شعبے میں 41 پیشوں کو مقامی بنانے کا فیصلہ
سعودی عرب میں سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے وزارت سیاحت کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے نجی شعبے کے اداروں میں سیاحت سے متعلق 41 پیشوں کو مقامی بنانے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ یہ اقدام سعودی شہریوں مرد اور خواتین دونوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔
اسی فیصلے کو تین مرحلوں میں لاگو کیا جائے گا۔ اس میں میں 41 لیڈر شپ اور خصوصی پیشوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان پیشوں میں ہوٹل مینیجر، ہوٹل آپریشنز مینیجر، ہوٹل کنٹرول مینیجر، ٹریول ایجنسی مینیجر، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ مینیجر، ٹورازم ڈیولپمنٹ ماہر، ٹورازم گائیڈ ماہر، ٹورازم آرگنائزر، ہوٹل سپیشلسٹ، سائٹ گائیڈ، پرچیزنگ اسپیشلسٹ، سیلز اسپیشلسٹ اور ہوٹل ریسپشن کے پیشے شامل ہیں۔
فیصلے پر عمل درآمد کا پہلا مرحلہ 22 اپریل 2026 سے شروع ہوگا۔ دوسرا مرحلہ 3 جنوری 2027 سے شروع ہوگا اور تیسرا اور آخری مرحلہ 2 جنوری 2028 کو شروع ہوگا۔ بیان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی سیاحتی سہولیات پر کیا جائے گا۔ دریں اثنا انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر مطلوبہ پیشوں کے حوالے سے طریقہ کار پر مبنی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ یہ گائیڈ آجروں اور کاروباروں کو سعودائزیشن کا حساب لگانے کے طریقہ کار اور خلاف ورزی کرنے والوں پر عائد سزاؤں کو سمجھنے کی اجازت دیتا ہے۔
Post Views: 1