فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے اس عزم ویقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ نہ آپ کو کچھ ہو گا اور نہ آپ کے ملک کو کچھ ہوگا،ناکامی سے مت ڈریں کیونکہ اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوجی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹڈ ہونے کا ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں لہٰذاجب آپ کسی کو تعلیم یافتہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب ڈگری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کوئی ایک بنیادی اصول اپنا لیں اور اس پر ہمیشہ کاربند رہیں، مثال کے طور پر یہ کہ آپ نے کبھی جھوٹ نہیں بولناپھرزندگی بھر اس پر عمل کریں اور دیکھیں آپ کا سفر آسان ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موت بر حق ہے اور زندگی کا خاتمہ ایک نہ ایک دن ہونا ہے اس پر یقین رکھتے ہوئے زندگی جیئیں اور بھرپور زندگی جیئیں اور ہمیشہ والدین اور ٹیچرز کا احترام کریں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھی اپنے بیٹے کو بولاہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کو تمہاری ضرورت نہیں لیکن تمہیں اس کی ضرورت ہے،اس لئے پاکستان کو اپنا ملک سمجھ کر اس کی بہتری کےلئے دن رات ایک کردیں،عملی زندگی میں قدم قدم پر کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

کانووکیشن تقریب میں 2ہزار 785 طالبات کو ڈگریاں دی گئیں اور9طالبات کو مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کی اسناد سے نوازا گیا جبکہ کانووکیشن میں مجموعی طور پر 91 طالبات نے میڈلز حاصل کئے جن میں سے33 طالبات کو گولڈ، 29 کو سلور اور 29 طالبات کو برونز میڈلز دیئے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر کنول امین، ڈینز، ڈائریکٹرز، مختلف شعبوں کے سربراہان، انتظامی حکام، طالبات اور ان کے والدین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی او جی ڈی سی نے ملک کو اربوں ڈالرز کا فائدہ دیا ہے۔تین ملین بیرلز صرف انوویشنز کے ذریعے نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پیداوار بڑھائی گئی ہے جس کی قیمت 250 ملین ڈالربنتی ہے جبکہ آئی ایم ایف کاجوسالانہ پروگرام ہے وہ اس کا ایک کوارٹر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا پیغام ہے کہ انوویشن کراؤ اسی وجہ سے انہوں نے ہمیں بھیجا ہے کہ یہ بچے بچیاں جنہوں نے باہر نکل کر نوکریاں تلاش کرنی ہیں انہیں نوکری پیدا کرنیوالا بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ پیغام ہے کہ ملک آگے بڑھ رہا ہے، ملک میں گروتھ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل آپ کے سامنے تمام سائنس دان تمام جیولوجسٹ بیٹھے ہوئے تھے ان کی موجودگی میں میں نے آپ کو بتایا کہ ون کوارٹر آف دی آئی ایم ایف پروگرام از کم آؤٹ آف ون لٹل انوویشن ان ون کمپنی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آنے والے وقت میں کسی پروگرام کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اسی طرح کی انوویشنز ہوتی رہیں اسی طرح ملک ترقی کرتا رہے اسی طرح یونیورسٹیز کے اندر یہ بچے بچیاں گریجویٹ ہوتے رہیں اپنے خواب لے کر باہر نکلیں اور ناکامی سے نہ ڈریں جو میں آپ کو پیغام دینے کی کوشش کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ ناکامی سے مت ڈریں اپنا سر اونچا کریں، دروازہ کھولیں باہر نکلیں منزل آپ کا انتظار کر رہی ہے۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ذہن میں یونیورسٹی کے حوالے سے ٹیکنالوجی کے حوالے سے جدت کے حوالے سے بس ایک ہی پیغام عزت کی زندگی ہے۔

ہر پاکستانی عزت کے ساتھ انا کے ساتھ اپنی سیلف ریسپیکٹ کے ساتھ باہر نکلے اور اس کو یہ کانفیڈنس ہو کہ وہ اپنا پروگرام آپ کے سامنے پیش کرے۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد تھی جواب تین ساڑھے تین فیصد ہو گئی ہے ، کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی جو اب منفی میں چلی گئی۔ انٹرسٹ ریٹ24 اور 25 فیصد تھا وہ 11 فیصد 12 فیصد پرآ گیا ہے اور یہ سنگل ڈجٹ میں جائے گا اور ملک ترقی کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے محبت اور احترام کا رشتہ ہے اس میں ایک دو رویہ کمیونیکیشن چل رہی ہے۔ اگر وہ اپوزیشن کے ساتھ مل کے ہم سے ڈائیلاگ کریں تب بھی کوئی حرج نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ قبر تک پیچھا کرنےکی باتیں کرنے والوں کے ساتھ بھی ڈائیلاگ کرنے کو تیار ہیں مگر اس بات پر ڈائیلاگ نہیں ہو گا کہ 190 ملین کی چوری پر معاف کر دیا جائے ۔صدر ٹرمپ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ ٹرمپ آئے گاتو یہ ہوجائے گا، ٹرمپ آگیا تو وہ ہو جائے گامگر کچھ بھی نہ ہوا بلکہ جو ٹویٹس تھیں وہ بھی ڈیلیٹ ہوگئیں لہٰذا اپنے معاملات غیروں کی بجائے خود حل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے جاسکتے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ کے حوالے سے طالبات کو ناکامی سے جائے گا کے ساتھ

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی

راولپنڈی:

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج کچہری عدالت میں ہوگی، تاہم جیل ٹرائل کا عمل آج بھی شروع نہیں ہوگا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے، جس میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبی اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا ہے۔

مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التواء کا شکار ہے اور اب تک مقدمہ میں 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں، جبکہ جرح کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔

اس کے علاوہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی جائے گی، لیکن شاہ محمود قریشی کی لاہور جیل سے طلبی ابھی تک نہیں کی گئی۔

پولیس نے کچہری عدالت کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کر رکھے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکمنامہ آج عدالت کو موصول ہوگا، جس کے بعد چار ماہ کے اندر ان کیسز کا ٹرائل مکمل کرنے کا عمل شروع ہوگا۔

مقدمہ کے دیگر اہم ملزمان، بشمول شیخ رشید، عمر ایوب، شبلی فراز اور شیریں مزاری بھی آج عدالت میں پیش ہوں گے، اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
  • ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، اعتزازاحسن 
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • حکمران امریکا اور اسرائیل سے ڈرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا غزہ مارچ سے خطاب
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • جو مرضی کر لیں این آر او نہیں ملے گا، فیصل کریم کنڈی
  • دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے،احسن اقبال