اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی، جس میں بی آئی ایس پی کی فعالیت، اس کے فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت جاری مختلف پروگراموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ منصوبہ غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی نہ صرف مالی امداد فراہم کر رہا ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی تعلیم کے فروغ اور صحت کے شعبے میں بھی مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بی آئی ایس پی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے اور سماجی بہبود میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام ہماری قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کا حصہ ہے اس پروگرام کی وسعت اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے مستفید ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ماڈل دفاتر قائم کیئے جائیں۔ ملاقات میں پشاور میں بی آئی ایس پی کے دفتر کے لیئے اراضی کے حصول کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرپرسن بی آئی ایس آئی روبینہ خالد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصل کریم کنڈی بی ا ئی ایس پی روبینہ خالد

پڑھیں:

محسن نقوی سے اردنی ہم منصب کی ملاقات‘باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-08-24

 

برسلز(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیان کے اردنی ہم منصب مازن عبداللہ ہلاک الفرایہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اردنی ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے امور بشمول انسداد منشیات اور پولیس کی تربیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر داخلہ محسن  نقوی نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے اردن کے بادشاہ کے حالیہ کامیاب دورہ پاکستان کا بھی ذکر کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • سپیکر پنجاب اسمبلی سے برطانوی وزیر مملکت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر تجارت سے یمن کے سفیر کی ملاقات‘ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • مریم نوازسے نیدرلینڈز کے سفیر کی ملاقات، تجارت وسرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
  • بلاول بھٹو سے گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، زائرین کی سہولت کے انتظامات پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی سے اردنی ہم منصب کی ملاقات‘باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو
  • سعودی ولی عہد کی اریٹیریا کے صدر اور انتونیو گوتیریس سے ملاقاتیں
  • جنرل فیض کی سزا سے سیاست پر اچھا اثر پڑے گا: فیصل کریم کنڈی
  • فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی، گورنر کے پی