ضلع کرک میں کامیاب آپریشن، سکیورٹی فورسز نے 6 خوارجی دہشگرد جہنم واصل کردیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سٹی 42 : خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارجی دہشگرد جہنم واصل کردیے ۔
سکیورٹی فورسز نے آج 21 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران پاکستانی فوج کے دستوں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
سورس : آئی ایس پی آر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارجی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
پنجاب پولیس میانوالی اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری یبان کے مطابق مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔