دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایکشن ضرور دیکھیں، پُرجوش رہیں مگر سیاسی نعرے بازی اور سیاسی بینرز پوسٹر لہرانے اور اسٹیڈیم لانے سے گریز کریں۔

شائقین کرکٹ کو خبردار کیا گیا ہے کہ کرکٹ کے میدان کو سیاسی جلسہ گاہ نہ بنائیں، دبئی اسٹیڈیم کے باہر بڑے بڑے بینرز لگا دیے گئے ہیں جن پر واضح الفاظ میں درج ہے۔

بینرز پر شائقین کو واضح پیغام ہے دیا گیا ہےکہ ’سیاسی خیالات، نعرے، پوسٹرز اور بینرز گھر پر چھوڑ آئیں‘!

دھماکہ خیز مواد؟ خبردار، ہوشیار !

حکام نے شاید کرکٹ فینز کی ’تخلیقی صلاحیتوں‘ کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ غیر معمولی اشیاء کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کیا ہے جن کی موجودگی کا امکان دبئی میں ناممکن ہے۔

شائقین کو کہا گیا ہے کہ نہ کوئی ہتھیار، نہ چاقو، نہ بم اور نہ ہی پستول اسٹیڈیم میں لائیں، بینرز پر بم اور پستول کی تصویری وضاحت دیکھ کر کچھ شائقین نے مذاق میں کہا، “بم تو چھوڑیں —کیا ہمیں اپنے چیمپئن ‘سرفراز’ اسٹائل میں پانی کی بوتل بھی اسٹیڈیم لانے نہیں دیں گے!”

کھانے پینے کی ممانعت، مگر بچوں کے لیے سہولت!

یقیناً، ممنوع ہدایت نامے میں پانی کی بوتل کو بھی رکھا گیا ہے اور شائقین کو کہا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء اسٹیڈیم میں لگائے گئے فوڈ اسٹالز سے خریدیں، گھر سے کچھ لانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اسٹیڈیم میں بہترین کھانے کا انتظام کیا گیا ہے البتہ چھوٹے بچوں کے لیے دودھ اور دیگر ضروری اشیاء لانے کی اجازت ہوگی۔

گھر کے پالتو جانوروں کو اسٹیڈیم نہ لائیں !

پالتو جانور رکھنے والے شائقین کو بھی صاف الفاظ میں کہا گیا ہے کہ اپنے کتے، بلی، یا خرگوش کو کرکٹ کا فین بنانے کی کوشش نہ کریں۔

یہ ہدایات پڑھ کر ایک شائق نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میرا طوطا کرکٹ کا فین ہے، کیا میں اسے ساتھ نہیں لاسکتا‘؟

اسکیٹ بورڈ اور سائیکل ممنوع!

ٹریفک جام سے بچنے کے لیے کچھ شائقین اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے کبھی کبھار اسکیٹ بورڈز اور سائیکل کا سہارا لیتے ہیں مگر دبئی اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے اب اعلان کردیا ہے کہ یہ چیزیں اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فلیش فوٹو اور ریکارڈنگ؟ میچ کا سکون خراب نہ کریں!

حکام نے شائقین کو خبردار کیا ہے کہ میچ کے دوران نہ تو فلیش فوٹوگرافی کریں اور نہ ریکارڈنگ کیونکہ اس سے نہ صرف کھلاڑی متاثر ہوں گے بلکہ کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی بھی ہوگی۔

زہریلا مواد بھی اسٹیڈیم نہ لائیں!

حکام نے شائقین کو کہا کہ گھر سے نہ تو کوئی شیشے کا گلاس لائیں اور نہ الکوحل اور کسی قسم کا زہریلا مواد بھی لانے کی کوشش نہ کریں۔

کرکٹ کے کھیل کو شفاف رکھنے کیلئے ریڈیو کمیونیکشن ڈیوائسز پر بھی پابندی لگائی گئی ہے تاکہ اسٹیڈیم میں نصب انٹرنیٹ اور کمیونیکشن سسٹم پر ان کی فریکونسی اثر انداز نہ ہو ۔

دبئی میں کرکٹ منتظمین کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں کرکٹ سے لطف ہوں اور قواعد کی پابندی کریں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں شائقین کو گیا ہے کہ کے لیے

پڑھیں:

ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی

دبئی ( نیوز  ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹا کر پتلو کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے رجب بٹ نے ویڈیو میں تصدیق کی۔پتلو کو قطر جاتے ہوئے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ رجب سے ملنے جا رہے تھے، لیکن آن لائن جاری تنازعہ کے درمیان حکام نے اسے گرفتار کر لیا۔

اگرچہ الزامات کی اصل نوعیت کا سرکاری طور پر انکشاف نہیں کیا گیا ہے، رجب بٹ نے کہا کہ پتلو پر “متحدہ عرب امارات میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔” اس نے قانونی حساسیت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، لیکن پٹلو کو جیل سے نکالنے کے لیے مثبت تھا۔

رجب نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ پرسکون اور احترام سے رہیں، خاص طور پر ان سے کہا کہ وہ اس صورت حال کے سلسلے میں کسی بھی خاتون فرد کو گھسیٹنے یا بدنام نہ کریں۔پٹلو ماضی میں کئی تنازعات کے مرکز میں رہے ہیں۔ اس کی سابقہ ​​بیوی رابعہ نے پہلے ان پر غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ مبینہ طور پر کئی لڑکیوں کے ساتھ ملوث تھا۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کا دورہ کرنیوالے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگ سکتی ہے،طلال چوہدری

متعلقہ مضامین

  • عماد وسیم کا نیا انداز جشن تنقید کی زد میں
  • باکس آفس پر ناکام فلم ”سکندر“کےحذف شدہ منظر نے شائقین کو چونکا دیا
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • پاکستان سپر لیگ 10 شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز’’براہ راست دیکھنے‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم
  • تہران یورینیم افزودگی پر کچھ پابندیاں قبول کرنے کو تیار
  • پی ایس ایل 10: اتوار کی چھٹی بھی اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے درخواست موصول ہوگئی