بیجنگ :سدرن تھیٹر آف آپریشنز کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تیان جون نے بتایا کہ فلپائن کے تین طیاروں نے غیر قانونی طور پر چین کے نانشا جزائر اور چٹانوں کے قریب فضائی حدود میں دراندازی کی۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر نے اس سارے عمل کو  کنٹرول کر کے انہیں  خبردار کیا اور  وہاں سے بھگایا۔

حالیہ دنوں، فلپائن کی جانب سے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کی جائز اور قانونی حقوق کے تحفظ کی سرگرمیوں کو بار بار بڑھا چڑھا کر کے  بدنام کیا گیا۔ فلپائن کا سی -208 طیارہ چین کے ہوانگ یان  جزائر  کی فضائی حدود میں  غیر قانونی طور پر  داخل ہوا، بغیر اجازت کئی بار اپنی پرواز کی اونچائی تبدیل کی اور 218 سیکنڈ میں 920 میٹر کی بلندی تک نیچے آیا ۔ فلپائن کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ اور خطرناک انداز میں  چین کے معمول کے فضائی گشتی ہیلی کاپٹر کی اونچائی کی سطح کے قریب اپنے جہاز کو دانستہ لانے سے غیر متوقع واقعات کا اندیشہ ہے۔بعدازاں  فلپائن نے  جھوٹا دعویٰ کیا  کہ چین کا  عمل “خطرناک” ہے۔

فلپائن  نے اشتعال انگیز  کارروائیاں کرتے ہوئے پھر سیاہ اور سفید کو گڈمڈ  کرنے کی کوشش کی ہے ۔ترجمان نے فلپائن پر واضح کیا کہ  یہ اناڑی چال بے کار ثابت ہوگی۔ چینی تھیٹر کے دستے ہائی الرٹ پر ہیں اور بحیرہ جنوبی چین میں قومی خودمختاری اور سلامتی اور امن و استحکام کا بھرپور دفاع کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس کی اجازت دے دی، اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔

ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔

اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا، ایئر ایمبولینس سروس کے لئے دوسرا طیارہ بھی جلد بیڑے میں شامل کرینگے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • تھیٹر کے ساتھ شادیوں میں بھی فحش گانوں پر پابندی عائد کی جائے، فنکاروں کا مطالبہ
  • غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ
  • غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ 
  • غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نئے حملے ، گھر دھماکوں سے تباہ ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • رواں ہفتے کونسی بڑی فلمیں تھیٹر اور او ٹی ٹی پر ریلیز ہوں گی؟ جانیئے
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • چینی فضائی کمپنیوں نے ”بوئنگ“ کے737 میکس جہازوں کے آڈرمنسوخ کردیئے
  • صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
  • چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا