صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری  کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل  سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں کہا ہے  پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، بانی پی ٹی آئی کی فیملی،ان کے وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ،یہ جیل کو تفریحی پارک سمجھتے ہیں جب دل چاہے جسکا دل چاہے منہ اٹھا کہ پہنچ جائے،کوئی ضابطہ نا ہو ، جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو "مظلومیت کارڈ" کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا  خط لکھنے سے نہ ڈیل ملی ہے اور نہ ہی ملے گی ،جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پروپگنڈا مہم چلاتے ہیں،تحریک انصاف کے 50لوگوں نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا ہے ،جو جماعت اوورسیز پاکستانیوں کی حمایت کا دعوی کرتی انکی ہر کال کو اوورسیز نے ریجیکٹ کیا ،نواز شریف اور مریم نواز پر بات کیے بغیر آج بھی تحریک فساد کی سیاست نامکمل ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مراد علی شاہ شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر لاحق ہے۔  عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث خود موجود ہیں اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ سندھ کی مرکزی شاہراہ کو بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، ان کو گنڈاپور سے مختلف ہونا چاہیے، سندھ حکومت 16 سالہ کارکردگی بتائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر لاحق ہے۔  عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث خود موجود ہیں۔ کیا سندھ میں کاشتکار نہیں؟ اور کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کی ہے؟ انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خرید لی ہے؟ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت گزشتہ 16 سالوں سے سندھ میں حکمران ہیں، اب انہیں اپنی کارکردگی بتانی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک سال میں پنجاب کے کسانوں کو 110 ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی اب دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مراد علی شاہ سندھ کی مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں۔ مراد علی شاہ کو گنڈا پور سے مختلف نظر آنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • مراد علی شاہ شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • پنجاب نے ایک سال میں  کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا : عظمیٰ بخاری
  • مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری
  • سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری
  • بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، عظمی بخاری
  • سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا: عظمیٰ بخاری
  • فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، عظمیٰ بخاری
  • فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، فساد برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • ڈھائی ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں،فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں،عظمیٰ بخاری