اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں موجود  ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے چیئرمین زید بشیر کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے  ملاقات کی، جسم یں وزیراعظم نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے ریٹیلرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ریٹیلرز جو ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، تاہم جو ٹیکس نہیں دیتے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ اشیا کی آڑ میں ہونے والی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے بھی اقدامات تیز کر رہے ہیں۔ مقامی صنعت کو جدت کو اپناتے ہوئے اپنی اشیا کی برآمدات کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانی چاہیے تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ کر سکیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی دیگر اصلاحات کے ساتھ ساتھ حکومت معیشت کو کیش لیس بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر شرکا نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش  کیا اور کہا کہ مہنگائی اور شرح سود میں خاطر خواہ کمی سے مصنوعات کی کھپت اور نتیجتاً پیدوار میں اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ امید ہے ان اقدامات سے شرح مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔

شرکا نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں صنعتوں کا پہیہ چلنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیںَ۔ حکومتی اصلاحات خوش آئند ہیں اور ان کے معیشت پر دُور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔

اجلاس میں چیئرمین پاکستان ریٹیل بزنس کونسل زید بشیر، شاہد حسین سی ای او سروس سیلز کارپوریشن، شہریار بخش سی ای او بیچ ٹری کے علاوہ وفاقی وزرا احسن اقبال، جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیکس نیٹ میں کے لیے

پڑھیں:

مزید کن ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہو گی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ باکو اورلاہور میں براہ راست پروازوں سےشعبہ سیاحت کوفروغ دیا جا سکے گا اور دوست ممالک کیساتھ بھی براہ راست پی آئی اے کی پروازیں جلد شروع ہوں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے آذربائیجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں آذربائیجان کیساتھ اشتراک کیلئےکوشاں ہیں۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلیے پہلی پرواز 159 لاہور سے روانہ ہوگئی جس کی روانگی سے قبل بین الاقوامی روانگی لاؤنچ میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈی جی پی اے اے، پی آئی اے مینجمنٹ سمیت آذربائیجان کے سفیر نے تقریب میں شرکت کی جبکہ لاہور سے باکو جانے والی پرواز کی روانگی سے قبل کیک بھی کاٹا گیا۔

قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے 174 مسافر لاہور سے باکو روانہ ہوئے، ابتدائی طور پر لاہور سے پہلے مرحلے میں باکو کیلیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سولر پینلز کو ژالہ باری میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ طریقے جانیں

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے
  • وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
  • تنخواہ دار اب ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب حکومت نے شکنجہ تیار کرلیا
  • ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  •  قانون کی حکمرانی ہوتی تو ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے :  عمرایوب
  • مزید کن ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہو گی؟
  • ایسٹر تجدید اور امید کی علامت ، صدرمملکت اور وزیراعظم  کی  مسیحی برادری کو مبارکباد
  • پیچیدہ ٹیکس نظام،رشوت خوری رسمی معیشت کے پھیلاؤ میں رکاوٹ
  • یہ وقت جھوٹے بیانات، شعبدہ بازی کا نہیں، عوامی خدمت کا ہے: عظمیٰ بخاری 
  • معاشی ترقی اور اس کی راہ میں رکاوٹ