جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبریں غلط ہیں: پرویز خٹک
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پرویز خٹک--فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔
سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔
لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانافضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن سے صرف معمول کی ملاقات ہوئی تھی۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا ہے کہ میں کل فی الحال آزاد حیثیت سے جلسہ کر رہا ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرویز خٹک
پڑھیں:
چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے: وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد کی چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات , ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے۔ چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے ۔ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی ،اسپیس سٹیلائیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن, سٹیلائیٹ انٹر نیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے ۔
اس موقع پر گلیکسی اسپیس کے وفد کا پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار، دفد کے ارکان نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور سپارکو کے حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں۔ وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیر کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔