بنوں میں تاجر برادری کی اپیل پر جزوی ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
بنوں میں امن امان کی بگڑتی صورتِ حال پر تاجر برادری کی اپیل پر جزوی ہڑتال کی گئی ہے۔
بنوں میں تاجروں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا، تاجر برادری نے پولیس لائن چوک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں اغوا کیے گئے 7 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے بنوں میں امن جلسے میں تاجروں کے مطالبات کی منظوری کا اعلان کیا تھا تاہم اب تک ان مطالبات پر کوئی عمل درامد نہیں ہو سکا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بنوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال کو کنٹرول اور پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مسیحی برادری آج ایسٹر منائے گی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی۔
دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی، ملک بھر کے گر جا گھروں کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا جس کے تحت گرجا گھروں کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔
گرجا گھروں کی طرف آنے والے راستوں پر ناکے لگائے جائیں گے جبکہ پولیس اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اطراف میں پٹرولنگ کریں گے۔