City 42:
2025-04-22@09:44:47 GMT

شمالی وزیرستان؛ پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

ویب ڈیسک : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کمیپ میں ماہر ڈاکٹرز، ایل ایچ ویز اور ہیلتھ ورکرز سٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ میڈیکل سٹاف نے 391 سے زائد افراد کا معائنہ کیا جن میں 171 سے زائد بچے شامل تھے۔ قبائلی عوام کو گھر کی دہلیز پر میڈیکل اسپیشلسٹ، ماہر امراض نسواں، چائلڈ اسپیشلسٹ کے ساتھ ساتھ ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور لیب ٹیسٹ جیسی جدید سہولیات فراہم کی گئیں۔

اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت

 عوام نے بچوں اور خواتین کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم فراہم کی جائے گی

اسلام آباد:

وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جہاں کیمپوں میں چاروں صوبوں میں عازمین کے لیے ویکسین کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ عازمین حج کو پرواز سے دو دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم حاصل کرنا ہو گی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا جہاں سیکریٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان سمیت اعلی حکام نے بریفنگ دی اور حاجی کیمپوں میں ویکسن کی فراہمی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے تمام حاجی کیمپ تیار ہیں، عازمین حج زحمت سے بچنے کے لیے پاک حج ایپ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ آئیں۔

اجلاس کو  بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور ملتان میں ویکسین کی فراہمی 21 اپریل سے شروع ہو گی، کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا اور کوئٹہ کے عازمین حج کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا۔

بتایا گیا کہ رحیم یار خان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل کام کرے گا۔

حکام نے بتایا کہ عازمین کرام متعلقہ حاجی کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات کی پیکنگ اور حج تحائف وصول کریں گے اور پرواز سے دو دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم حاصل کرنا ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین : بندر کی بلا طویلے کے سر ( حصہ پنجم )
  • سکیورٹی خدشات پر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ 
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی خطرات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • پاراچنار، مجلسِ علمائے اہلبیتؑ کی جانب سے امن سیمینار کا انعقاد
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا
  • نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف اہم اقدامات شروع
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
  • عازمین حج کے لیے ویکسین کی فراہمی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا
  • حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم فراہم کی جائے گی