جے یو آئی ف میں شمولیت کے حوالے سے پرویز خٹک کا موقف سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
جے یو آئی ف میں شمولیت کے حوالے سے پرویز خٹک کا موقف سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
پشاور:سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔
پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن سے صرف معمول کی ملاقات ہوئی تھی۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا ہے کہ میں کل فی الحال آزاد حیثیت سے جلسہ کر رہا ہوں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں شمولیت پرویز خٹک
پڑھیں:
شاداب خان اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے
کراچی:اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے۔
اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف چھ وکٹوں سے فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی فٹنس پر اٹھنے والے سوالات کا بھرپور دفاع کیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شاداب خان نے کہا کہ اعظم خان کی کارکردگی ٹیم کے لیے بہت اہم ہے اور فٹنس سے زیادہ ان کا کھیل اہمیت رکھتا ہے۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ "اعظم کی فٹنس پر سوال نہیں اٹھنا چاہیے، ہم ان کے لیے کور کر لیتے ہیں اور وہ ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے پرفارم کرتے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیلنے والے اعظم خان نے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں 30 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔