'کوئی اہم سوال کریں'، شیر افضل سے متعلق سوال پر شبلی فراز کا صحافی کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے سوال کو غیر اہم قرار دے کر جواب دینے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کا فیصلہ پارٹی کرے گی جبکہ مذاکرات بامقصد ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ پورا پاکستان احتجاج کررہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور لوگ افراتفری کا شکار ہیں، جو ملک میں ہورہا ہے، دہشتگردی بڑھ رہی ہے، سینیٹ میں مسائل کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔
شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے سے متعلق صحافی کے سوال پر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی اہم سوال کریں۔
اسرائیل کا حماس پر مغوی خاتون کی جگہ کسی اور کی لاش دینے کا الزام
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شبلی فراز
پڑھیں:
سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا
صحت کے شعبے میں نمایاں صحافتی خڈمات پر سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
وقار بھٹی کو چھٹی انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ کانفرنس میں صحت کے شعبے میں نمایاں صحافتی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔
ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی جانب سے یہ ایوارڈ ہر سال صحت کے شعبے میں تحقیق اور صحافت کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کی صلاحیتوں کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
وقار بھٹی روزنامہ دی نیوز انٹرنیشنل اور جیو نیوز میں بطور اسپیشل کوریسپونڈنٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔