پشاور انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان کے دانیال محسود نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پشاور انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان کے دانیال محسود نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) پشاور میں ہونے والے انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دانیال محسود نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ہونے والے انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دانیال محسود نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا،
دانیال محسود نے فائنل فائٹ میں پشاور کے فائٹر کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، دانیال محسود کے کوچ 100سے زائد گینز بک ریکارڈ ہولڈر عرفان محسودہیں جن کی قیادت میں انہوں نے گولڈمیڈل حاصل کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان
پڑھیں:
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
’جیو نیوز‘ گریبوزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔
وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور انڈر پاس پراجیکٹ کو ریکارڈ 35 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسپیڈ کے ساتھ ساتھ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔
وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کی آمد و رفت کے لیے متبادل راستے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور سے شہریوں کو آمد و رفت میں بہت آسانی ہو گی۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ اس کوریڈور سے اسلام آباد میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو گا اور سیاحوں کو مری پہنچنے میں آسانی ہو گی۔